Skip to main content

فَذَكِّرْ ۗۗ اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُذَكِّرٌ ۗ

So remind
فَذَكِّرْ
پس نصیحت کرتے رہو
only
إِنَّمَآ
بیشک
you
أَنتَ
آپ
(are) a reminder
مُذَكِّرٌ
نصیحت کرنے والے ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اچھا تو (اے نبیؐ) نصیحت کیے جاؤ، تم بس نصیحت ہی کرنے والے ہو

English Sahih:

So remind, [O Muhammad]; you are only a reminder.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اچھا تو (اے نبیؐ) نصیحت کیے جاؤ، تم بس نصیحت ہی کرنے والے ہو

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو تم نصیحت سناؤ تم تو یہی نصیحت سنانے والے ہو،

احمد علی Ahmed Ali

پس آپ نصیحت کیجئے بے شک آپ تو نصیحت کرنے والے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پس آپ نصیحت کر دیا کریں (کیونکہ) آپ صرف نصیحت کرنے والے ہیں (١)

٢١۔١ یعنی آپ کا کام صرف تبلیغ و دعوت ہے، اس کے علاوہ یا اس سے بڑھ کر نہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تو تم نصیحت کرتے رہو کہ تم نصیحت کرنے والے ہی ہو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پس آپ نصیحت کر دیا کریں (کیونکہ) آپ صرف نصیحت کرنے والے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پس(اے رسول(ص)) آپ(ص) نصیحت کیجئے (اور سمجھائیے) کہ آپ(ص) نصیحت کرنے (اور سمجھانے) والے ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

لہذا تم نصیحت کرتے رہو کہ تم صرف نصیحت کرنے والے ہو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پس آپ نصیحت فرماتے رہئے، آپ تو نصیحت ہی فرمانے والے ہیں،