کھولتے ہوئے چشمے کا پانی انہیں پینے کو دیا جائے گا
2 Ahmed Raza Khan
نہایت جلتے چشمہ کا پانی پلائے جائیں،
3 Ahmed Ali
انہیں ابلتے ہوئے چشمے سے پلایا جائے گا
4 Ahsanul Bayan
نہایت گرم چشمے کا پانی ان کو پلایا جائے گا۔ (۱)
یہاں وہ سخت کھولتا ہوا پانی مراد ہے جس کی گرمی انتہاء کو پہنچی ہوئی ہو۔ (فتح القدیر)
5 Fateh Muhammad Jalandhry
ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا
6 Muhammad Junagarhi
اور نہایت گرم چشمے کا پانی ان کو پلایا جائے گا
7 Muhammad Hussain Najafi
انہیں کھولتے ہوئے چشمہ کا پانی پلایا جائے گا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
انہیں کھولتے ہوئے پانی کے چشمہ سے سیراب کیا جائے گا
9 Tafsir Jalalayn
ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا
10 Tafsir as-Saadi
﴿تُسْقٰی مِنْ عَیْنٍ اٰنِیَۃٍ﴾ ” ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایاجائے گا۔“ یعنی انتہائی گرم۔ ﴿وَإِن يَسْتَغِيثُوا يُغَاثُوا بِمَاءٍ كَالْمُهْلِ يَشْوِي الْوُجُوهَ ﴾( لکھف :18؍29) ” اور اگر وہ فریاد کریں گے تو ایسے پانی سے ان کی فریاد رسی کی جائے گی جو پگھلے ہوئے تانبے کے مانند ہوگا جو چہروں کو بھون ڈالے گا۔ “ پس یہ ہوگا ان کا مشروب۔
11 Mufti Taqi Usmani
unhen kholtay huye chashmay say paani pilaya jaye ga ,