Skip to main content

وَالَّذِيْنَ اتَّخَذُوْا مَسْجِدًا ضِرَارًا وَّكُفْرًا وَّتَفْرِيْقًۢا بَيْنَ الْمُؤْمِنِيْنَ وَاِرْصَادًا لِّمَنْ حَارَبَ اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗ مِنْ قَبْلُۗ وَلَيَحْلِفُنَّ اِنْ اَرَدْنَاۤ اِلَّا الْحُسْنٰىۗ وَاللّٰهُ يَشْهَدُ اِنَّهُمْ لَـكٰذِبُوْنَ

wa-alladhīna
وَٱلَّذِينَ
And those who
اور وہ لوگ
ittakhadhū
ٱتَّخَذُوا۟
take
جنہوں نے بنا لی
masjidan
مَسْجِدًا
a masjid
ایک مسجد
ḍirāran
ضِرَارًا
(for causing) harm
ستانے کے لیے۔ اذیت دینے کے لیے
wakuf'ran
وَكُفْرًا
and (for) disbelief
اور کفر کے لیے
watafrīqan
وَتَفْرِيقًۢا
and (for) division
اور جدائی ڈالنے کے لیے
bayna
بَيْنَ
among
درمیان
l-mu'minīna
ٱلْمُؤْمِنِينَ
the believers
ایمان والوں کے
wa-ir'ṣādan
وَإِرْصَادًا
and (as) a station
اور بطور پناہ گاہ
liman
لِّمَنْ
for whoever
اس شخص کے لیے جس نے
ḥāraba
حَارَبَ
warred
جنگ کی
l-laha
ٱللَّهَ
(against) Allah
اللہ تعالیٰ سے
warasūlahu
وَرَسُولَهُۥ
and His Messenger
اور اس کے رسول سے
min
مِن
before
اس سے
qablu
قَبْلُۚ
before
پہلے
walayaḥlifunna
وَلَيَحْلِفُنَّ
And surely they will swear
اور البتہ وہ ضرور قسمیں کھائیں گے
in
إِنْ
"Not
نہیں
aradnā
أَرَدْنَآ
we wish
ارادہ کیا تھا ہم نے
illā
إِلَّا
except
مگر
l-ḥus'nā
ٱلْحُسْنَىٰۖ
the good"
بھلائی کا
wal-lahu
وَٱللَّهُ
But Allah
اور اللہ
yashhadu
يَشْهَدُ
bears witness
گواہی دیتا ہے
innahum
إِنَّهُمْ
indeed, they
بیشک وہ
lakādhibūna
لَكَٰذِبُونَ
(are) surely liars
البتہ جھوٹے ہیں

طاہر القادری:

اور (منافقین میں سے وہ بھی ہیں) جنہوں نے ایک مسجد تیار کی ہے (مسلمانوں کو) نقصان پہنچانے اور کفر (کو تقویت دینے) اور اہلِ ایمان کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے اور اس شخص کی گھات کی جگہ بنانے کی غرض سے جو اﷲ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پہلے ہی سے جنگ کر رہا ہے، اور وہ ضرور قَسمیں کھائیں گے کہ ہم نے (اس مسجد کے بنانے سے) سوائے بھلائی کے اور کوئی ارادہ نہیں کیا، اور اﷲ گواہی دیتا ہے کہ وہ یقیناً جھوٹے ہیں،

English Sahih:

And [there are] those [hypocrites] who took for themselves a mosque for causing harm and disbelief and division among the believers and as a station for whoever had warred against Allah and His Messenger before. And they will surely swear, "We intended only the best." And Allah testifies that indeed they are liars.

1 Abul A'ala Maududi

کچھ اور لوگ ہیں جنہوں نے ایک مسجد بنائی اِس غرض کے لیے کہ (دعوت حق کو) نقصان پہنچائیں، اور (خدا کی بندگی کرنے کے بجائے) کفر کریں، اور اہل ایمان میں پھوٹ ڈالیں، اور (اس بظاہر عبادت گاہ کو) اُس شخص کے لیے کمین گاہ بنائیں جو اس سے پہلے خدا اور رسولؐ کے خلاف بر سر پیکار ہو چکا ہے وہ ضرور قسمیں کھا کھا کر کہیں گے کہ ہمارا ارادہ تو بھلائی کے سوا کسی دوسری چیز کا نہ تھا مگر اللہ گواہ ہے کہ وہ قطعی جھوٹے ہیں