Skip to main content

خٰلِدِيْنَ فِيْهَاۤ اَبَدًا ۗ اِنَّ اللّٰهَ عِنْدَهٗۤ اَجْرٌ عَظِيْمٌ

(They will) abide
خَٰلِدِينَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
in it
فِيهَآ
ان میں
forever
أَبَدًاۚ
ہمیشہ ہمیشہ
Indeed
إِنَّ
بیشک
Allah -
ٱللَّهَ
اللہ تعالیٰ
with Him
عِندَهُۥٓ
اس کے پاس
(is) a reward
أَجْرٌ
اجر ہے
great
عَظِيمٌ
بڑا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے یقیناً اللہ کے پاس خدمات کا صلہ دینے کو بہت کچھ ہے

English Sahih:

[They will be] abiding therein forever. Indeed, Allah has with Him a great reward.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے یقیناً اللہ کے پاس خدمات کا صلہ دینے کو بہت کچھ ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں گے، بیشک اللہ کے پاس بڑا ثواب ہے،

احمد علی Ahmed Ali

ان میں ہمیشہ رہیں گے بے شک الله کے ہاں بڑا ثواب ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

وہاں یہ ہمیشہ رہنے والے ہیں اللہ کے پاس یقیناً بہت بڑے ثواب ہیں (١)۔

٢٢۔١ ان آیات میں ان اہل ایمان کی فضیلت بیان کی گئی جنہوں نے ہجرت کی اور اپنی جان مال کے ساتھ جہاد میں حصہ لیا۔ فرمایا۔ اللہ کے ہاں انہی کا درجہ سب سے بلند ہے اور یہی کامیاب ہیں، یہی اللہ کی رحمت و رضامندی اور دائمی نعمتوں کے مستحق ہیں نہ کہ وہ جو خود اپنے منہ میاں مٹھو بنتے اور اپنے آبائی طور طریقوں کو ہی ایمان باللہ کے مقابلے میں عزیز رکھتے ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

(اور وہ) ان میں ابدالاآباد رہیں گے۔ کچھ شک نہیں کہ خدا کے ہاں بڑا صلہ (تیار) ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

وہاں یہ ہمیشہ رہنے والے ہیں اللہ کے پاس یقیناً بہت بڑے ﺛواب ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے بے شک اللہ ہی کے پاس بہت بڑا اجر ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

وہ ان ہی باغات میں ہمیشہ رہیں گے کہ اللہ کے پاس عظیم ترین اجر ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(وہ) ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے بیشک اللہ ہی کے پاس بڑا اجر ہے،