Skip to main content

لٰـكِنِ الرَّسُوْلُ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ جَاهَدُوْا بِاَمْوَالِهِمْ وَاَنْفُسِهِمْۗ وَاُولٰۤٮِٕكَ لَهُمُ الْخَيْـرٰتُۖ وَاُولٰۤٮِٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ

But
لَٰكِنِ
لیکن
the Messenger
ٱلرَّسُولُ
رسول
and those who
وَٱلَّذِينَ
اور وہ لوگ
believed
ءَامَنُوا۟
جو ایمان لائے
with him
مَعَهُۥ
ساتھ اس کے
strove
جَٰهَدُوا۟
انہوں نے جہاد کیا
with their wealth
بِأَمْوَٰلِهِمْ
اپنے مالوں کے ساتھ
and their lives
وَأَنفُسِهِمْۚ
اور اپنی جانوں کے ساتھ
And those
وَأُو۟لَٰٓئِكَ
اور یہی لوگ
for them
لَهُمُ
ان کے لیے
(are) the good things
ٱلْخَيْرَٰتُۖ
بھلائیاں ہیں
and those -
وَأُو۟لَٰٓئِكَ
اوریہی لوگ
they
هُمُ
وہ
(are) the successful ones
ٱلْمُفْلِحُونَ
فلاح پانے والے ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

بخلاف اس کے رسولؐ نے اور ان لوگوں نے جو رسولؐ کے ساتھ ایمان لائے تھے ا پنی جان و مال سے جہاد کیا اور اب ساری بھلائیاں انہی کے لیے ہیں اور وہی فلاح پانے والے ہیں

English Sahih:

But the Messenger and those who believed with him fought with their wealth and their lives. Those will have [all that is] good and it is those who are the successful.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

بخلاف اس کے رسولؐ نے اور ان لوگوں نے جو رسولؐ کے ساتھ ایمان لائے تھے ا پنی جان و مال سے جہاد کیا اور اب ساری بھلائیاں انہی کے لیے ہیں اور وہی فلاح پانے والے ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

لیکن رسول اور جو ان کے ساتھ ایمان لائے انہوں نے اپنے مالوں جانوں سے جہاد کیا، اور انہیں کے لیے بھلائیاں ہیں اور یہی مراد کو پہنچے،

احمد علی Ahmed Ali

لیکن رسول اور جو لوگ ان کے ساتھ ایمان والے ہیں وہ اپنے مالوں اور جانوں سے جہاد کرتے ہیں اور انہیں لوگو ں کے لیے بھلائیاں ہیں اور وہی نجات پانے والے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

لیکن خود رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) اور اس کے ساتھ کے ایمان والے اپنے مالوں اور جانوں سے جہاد کرتے ہیں، یہی لوگ بھلائیوں والے ہیں اور یہی لوگ کامیابی حاصل کرنے والے ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

لیکن پیغمبر اور جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے سب اپنے مال اور جان سے لڑے۔ انہیں لوگوں کے لیے بھلائیاں ہیں۔ اور یہی مراد پانے والے ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

لیکن خود رسول اللہ اور اس کے ساتھ کے ایمان والے اپنے مالوں اور جانوں سے جہاد کرتے ہیں، یہی لوگ بھلائیوں والے ہیں اور یہی لوگ کامیابی حاصل کرنے والے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

لیکن اللہ کے رسول اور جو ان کے ساتھ ایمان لائے ہیں انہوں نے اپنے مال اور اپنی جان کے ساتھ جہاد کیا اور یہی وہ ہیں جن کے لئے ساری بھلائیاں ہیں۔ اور یہی کامیاب ہونے والے ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

لیکن رسول اور ان کے ساتھ ایمان لانے والوں نے راہ ه خدا میں اپنے جان و مال سے جہاد کیا ہے اور ان ہی کے لئے نیکیاں ہیں اور وہی فلاح یافتہ اور کامیاب ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

لیکن رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ جہاد کرتے ہیں اور انہی لوگوں کے لئے سب بھلائیاں ہیں اور وہی لوگ مراد پانے والے ہیں،

تفسير ابن كثير Ibn Kathir

منافق کی آخرت خراب
منافقوں کی مذمت اور ان کی اخروی خستہ حالت بیان فرما کر اب مومنوں کی مدحت اور ان کے حصے میں بھلائیاں اور خوبیاں ہیں یہی فلاح پانے والے لوگ ہیں۔ انہی کے لئے جنت الفردوس ہے اور انہی کے لئے بلند درجے ہیں۔ یہی مقصد حاصل کرنے والے یہی کامیابی کو پہنچ جانے والے لوگ ہیں۔