Skip to main content

اِذِ انْۢبَعَثَ اَشْقٰٮهَا ۖ

When
إِذِ
جب
(was) sent forth
ٱنۢبَعَثَ
اٹھا
(the) most wicked of them
أَشْقَىٰهَا
سب سے بڑا بدبخت اس کا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

جب اُس قوم کا سب سے زیادہ شقی آدمی بپھر کر اٹھا

English Sahih:

When the most wretched of them was sent forth.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

جب اُس قوم کا سب سے زیادہ شقی آدمی بپھر کر اٹھا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

جبکہ اس کا سب سے بدبخت اٹھ کھڑا ہوا،

احمد علی Ahmed Ali

جب کہ ان کا بڑا بدبخت اٹھا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جب ان میں ایک بد بخت کھڑا ہوا (١)۔

١٢۔١ جس کا نام مفسرین قدار بن سالف بتلاتے ہیں سب سے بڑا شقی اور بد بخت۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جب ان میں سے ایک نہایت بدبخت اٹھا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جب ان میں کا بڑا بدبخت اٹھ کھڑا ہوا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جب ان کا سب سے زیادہ بدبخت (آدمی) اٹھ کھڑا ہوا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

جب ان کا بدبخت اٹھ کھڑا ہوا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

جبکہ ان میں سے ایک بڑا بد بخت اٹھا،