And indeed, to us belongs the Hereafter and the first [life].
1 Abul A'ala Maududi
اور درحقیقت آخرت اور دنیا، دونوں کے ہم ہی مالک ہیں
2 Ahmed Raza Khan
اور بیشک آخرت اور دنیا دونوں کے ہمیں مالک ہیں،
3 Ahmed Ali
اور بے شک ہمارے ہی ہاتھ میں آخرت بھی اور دنیا بھی ہے
4 Ahsanul Bayan
اور ہمارے ہی ہاتھ آخرت اور دنیا ہے (١)۔
١٣۔١ یعنی دونوں کے مالک ہم ہی ہیں، ان میں جس طرح چاہیں تصرف کریں اس لئے ان دونوں کے یا ان میں سے کسی ایک کے طالب ہم سے ہی مانگیں کیونکہ ہر طالب کو ہم اپنی مشیت کے مطابق دیتے ہیں۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور آخرت او ردنیا ہماری ہی چیزیں ہیں
6 Muhammad Junagarhi
اور ہمارے ہی ہاتھ آخرت اور دنیا ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور بےشک آخرت اور دنیا ہمارے ہی قبضہ میں ہیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور دنیا و آخرت کا اختیار ہمارے ہاتھوں میں ہے
9 Tafsir Jalalayn
اور آخرت اور دنیا ہماری ہی چیزیں ہیں
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَاِنَّ لَنَا لَـلْاٰخِرَۃَ وَالْاُوْلٰی﴾ یعنی آخرت اور دنیا ہماری ملکیت اور ہمارے تصرف میں ہے اور اس بارے میں اس کا کوئی شریک نہیں۔ پس رغبت کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ اس کی طلب کی طرف راغب ہوں اور مخلوق سے ان کی تمام امیدیں منقطع ہوں۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur yeh bhi sach hai kay aakhirat aur duniya dono humaray qabazay mein hain .