تو ہم عنقریب اسے آسانی (یعنی رضائے الٰہی) کے لئے سہولت فراہم کر دیں گے،
English Sahih:
We will ease him toward ease.
1 Abul A'ala Maududi
اس کو ہم آسان راستے کے لیے سہولت دیں گے
2 Ahmed Raza Khan
تو بہت جلد ہم اسے آسانی مہیا کردیں گے
3 Ahmed Ali
تو ہم اس کے لیے جنت کی راہیں آسان کر دیں گے
4 Ahsanul Bayan
تو ہم بھی اسکو آسان راستے کی سہولت دیں گے۔
۷۔۲یعنی ہم بھی اس کو اس سے نیکی اور اطاعت کی توفیق دیتے اور ان کو اس کے لیے آسان کر دیتے ہیں۔ مفسرین کہتے ہیں کہ یہ آیت حضرت ابو بکر کے بارے میں نازل ہوئی ہے جنہوں نے چھ غلام آزاد کیے، جنہیں اہل مکہ مسلمان ہونے کی وجہ سے سخت اذیت دیتے تھے۔ (فتح القدیر)
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اس کو ہم آسان طریقے کی توفیق دیں گے
6 Muhammad Junagarhi
تو ہم بھی اس کو آسان راستے کی سہولت دیں گے
7 Muhammad Hussain Najafi
تو ہم اسے آسان راستہ کیلئے سہو لت دیں گے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
تو اس کے لئے ہم آسانی کا انتظام کردیں گے
9 Tafsir Jalalayn
اس کو ہم آسان طریقے کی توفیق دیں گے
10 Tafsir as-Saadi
﴿فَسَنُیَسِّرُہٗ لِلْیُسْرٰی﴾ تو ہم اس کے لیے اس کے کام کو آسان کردیتے ہیں اور اس کے لیے ہر بھلائی پر عمل کرنا اور ہر برائی کو ترک کرنا سہل اور آسان بنادیتے ہیں ،کیونکہ اس نے آسانی کے اسباب اختیار کیے۔ پس اللہ تعالیٰ نے اسے اس کے لیے آسان کردیا۔
11 Mufti Taqi Usmani
to hum uss ko aaram ki manzil tak phonchney ki tayyari kera den gay .