So whoever does an atom's weight of good will see it,
1 Abul A'ala Maududi
پھر جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا
2 Ahmed Raza Khan
جو ایک ذرہ بھر بھلائی کرے اسے دیکھے گا،
3 Ahmed Ali
پھر جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہے وہ اس کو دیکھ لے گا
4 Ahsanul Bayan
پس جس نے ذرہ برابر بھی نیکی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا۔ (۱)
۷۔۱پس وہ اس سے خوش ہوگا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہو گی وہ اس کو دیکھ لے گا
6 Muhammad Junagarhi
پس جس نے ذره برابر نیکی کی ہوگی وه اسے دیکھ لے گا
7 Muhammad Hussain Najafi
تو جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہوگی وہ اس (کی جزا) دیکھ لے گا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
پھر جس شخص نے ذرہ برابر نیکی کی ہے وہ اسے دیکھے گا
9 Tafsir Jalalayn
تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا
10 Tafsir as-Saadi
﴿فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ خَیْرًا یَّرَہٗ وَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ شَرًّا یَّرَہٗ﴾ ” پس جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی ،وہ اسے دیکھ لے گا ۔“ یہ خیرو شر کے تمام اعمال کو شامل ہے ؛کیونکہ جب وہ ذرہ بھر وزن کو دیکھ سکے گا جو حقیر ترین چیز ہے ،اسے اس کی جزا بھی دی جائے گی تب وہ اعمال جو وزن میں اس سے زیادہ ہوں گے ان کا دکھا دینا تو زیادہ اولیٰ ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿يَوْمَ تَجِدُ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ مِنْ خَيْرٍ مُّحْضَرًا وَمَا عَمِلَتْ مِن سُوءٍ تَوَدُّ لَوْ أَنَّ بَيْنَهَا وَبَيْنَهُ أَمَدًا بَعِيدًا﴾(آل عمران:۳؍ ٣٠) ”جس دن ہر شخص اپنے بھلائی کے عمل اور برائی کے عمل کو موجود پائے گا اور تمنا کرے گا کہ کاش! برائیوں اور اس کے درمیان بہت دوری ہوتی۔“ ﴿وَوَجَدُوا مَا عَمِلُوا حَاضِرًا ﴾( الکھف ۱۸؍۴۹) ” اور انہوں نے جو عمل کیے تھے ان کو موجود پائیں گے۔ “ ان آیات میں بھلائی کے فعل کی ترغیب ہے ،خواہ وہ بہت ہی تھوڑا ہو اور برائی کے فعل پر ترہیب ہے ، خواہ وہ بہت ہی معمولی ہو۔
11 Mufti Taqi Usmani
chunacheh jiss ney zarra barabar koi achai ki hogi , woh ussay dekhay ga ,