Skip to main content

يَوْمَٮِٕذٍ يَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا ۙ لِّيُرَوْا اَعْمَالَهُمْۗ

That Day
يَوْمَئِذٍ
اس دن
will proceed
يَصْدُرُ
نکلیں گے/ پلٹیں گے
the mankind
ٱلنَّاسُ
لوگ
(in) scattered groups
أَشْتَاتًا
مختلف حالت میں
to be shown
لِّيُرَوْا۟
تاکہ وہ دکھائے جائیں
their deeds
أَعْمَٰلَهُمْ
اپنے اعمال

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اُس روز لوگ متفرق حالت میں پلٹیں گے تاکہ اُن کے اعمال اُن کو دکھائے جائیں

English Sahih:

That Day, the people will depart separated [into categories] to be shown [the result of] their deeds.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اُس روز لوگ متفرق حالت میں پلٹیں گے تاکہ اُن کے اعمال اُن کو دکھائے جائیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اس دن لوگ اپنے رب کی طرف پھریں گے کئی راہ ہوکر تاکہ اپنا کیا دکھائیں جائیں تو،

احمد علی Ahmed Ali

اس دن لوگ مختلف حالتوں میں لوٹیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھائے جائیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اس روز لوگ مختلف جماعتیں ہو کر (واپس) لوٹیں گے (١) تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں (١)

٦۔۱یصدر، یرجع (لوٹیں گے) یہ ورود کی ضد ہے یعنی قبروں سے نکل کر موقف حساب کی طرف ، یا حساب کے بعد جنت اور دوزخ کی طرف لوٹیں گے۔ اشتاتا، متفرق، یعنی ٹولیاں ٹولیاں، بعض بےخوف ہوں گے، بعض خوف زدہ، بعض کے رنگ سفید ہوں گے جیسے جنتیوں کے ہوں گے اور بعض کے رنگ سیاہ ، جو ان کے جہنمی ہونے کی علامت ہوگی۔ بیض کا رخ دائیں جانب ہوگا تو بعض کا بائیں جانب۔ یا یہ مختلف گروہ ادیان ومذاہب اور اعمال وافعال کی بنیاد پر ہوں گے۔
٦۔١ یعنی زمین اپنی خبریں اس لئے بیان کرے گی تاکہ انسانوں کو ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اس دن لوگ گروہ گروہ ہو کر آئیں گے تاکہ ان کو ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اس روز لوگ مختلف جماعتیں ہو کر (واپس) لوٹیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اس دن لوگ متفرق طور پر (اپنی قبروں سے) نکلیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال (کے نتائج) دکھائے جائیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اس روز سارے انسان گروہ در گروہ قبروں سے نکلیں گے تاکہ اپنے اعمال کو دیکھ سکیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اس دن لوگ مختلف گروہ بن کر (جدا جدا حالتوں کے ساتھ) نکلیں گے تاکہ انہیں ان کے اَعمال دکھائے جائیں،