وَمَنْ يَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَهٗ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اور جس نے ذرہ برابر بدی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا
English Sahih:
And whoever does an atom's weight of evil will see it.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اور جس نے ذرہ برابر بدی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور جو ایک ذرہ بھر برائی کرے اسے دیکھے گا
احمد علی Ahmed Ali
اورجس نے ذرہ بھر برائی کی ہے وہ اس کو دیکھ لے گا
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اور جس نے ذرہ برابر برائی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا۔ (۱)
۸۔۱وہ اس پر سخت پشیمان اور مضطرب ہوگا۔ذرۃ بعض کے نزدیک چیونٹی سے بھی چھوٹی چیز ہے۔ بعض اہل لغت کہتے ہیں، انسان زمین پر ہاتھ مارتا ہے، اس سے اس کے ہاتھ پر جو مٹی لگ جاتی ہے وہ ذرہ ہے۔ بعض کے نزدیک سوراخ سے آنے والی سورج کی شعاعوں میں گردوغبار کے جو ذرات سے نظر آتے ہیں، وہ ذرہ ہے۔ لیکن امام شوکانی نے پہلے معنی کو اولیٰ کہا ہے۔ امام مقاتل کہتے ہیں کہ یہ سورت ان دو آدمیوں کے بارے میں نازل ہوئی ہے جن میں سے ایک شخص، ساءل کو تھوڑا سا صدقہ دینے میں تامل کرتا اور دوسراشخص چھوٹا گناہ کرنے میں کوئی خوف محسوس نہ کرتا تھا۔ (فتح القدیر)
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اور جس نے ذره برابر برائی کی ہوگی وه اسے دیکھ لے گا
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور جس نے ذرہ برابر بدی کی ہوگی وہ بھی اس (کی سزا) کو دیکھ لے گا۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور جس نے ذرہ برابر برائی کی ہے وہ اسے دیکھے گا
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے (بھی) دیکھ لے گا،