Skip to main content

ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ الْيَقِيْنِۙ

Then
ثُمَّ
پھر
surely you will see it
لَتَرَوُنَّهَا
البتہ تم ضرور دیکھو گے اس کو
(with the) eye
عَيْنَ
آنکھ سے
(of) certainty
ٱلْيَقِينِ
یقین کی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

پھر (سن لو کہ) تم بالکل یقین کے ساتھ اُسے دیکھ لو گے

English Sahih:

Then you will surely see it with the eye of certainty.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

پھر (سن لو کہ) تم بالکل یقین کے ساتھ اُسے دیکھ لو گے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

پھر بیشک ضرور اسے یقینی دیکھنا دیکھو گے،

احمد علی Ahmed Ali

پھر تم اسے ضرور بالکل یقینی طور پر دیکھو گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور تم اسے یقین کی آنکھ سے دیکھ لو گے۔ (۱)

۷۔۱پہلا دیکھنا دور سے ہوگا یہ دیکھنا قریب سے ہوگا، اسی لیے اسے عین الیقین (جس کا یقین مشاہدہ عین سے حاصل ہو) کہا گیا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

پھر اس کو (ایسا) دیکھو گے (کہ) عین الیقین (آ جائے گا)

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور تم اسے یقین کی آنکھ سے دیکھ لو گے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پھر تم لوگ (آخرت میں) ضرور یقین کی آنکھ سے اسے (یقینی دیکھنا) دیکھو گے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

پھر اسے اپنی آنکھوں دیکھے یقین کی طرح دیکھو گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پھر تم اسے ضرور یقین کی آنکھ سے دیکھ لو گے،