وہ یہ گمان کرتا ہے کہ اس کی دولت اسے ہمیشہ زندہ رکھے گی،
English Sahih:
He thinks that his wealth will make him immortal.
1 Abul A'ala Maududi
وہ سمجھتا ہے کہ اُس کا مال ہمیشہ اُس کے پاس رہے گا
2 Ahmed Raza Khan
کیا یہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اسے دنیا میں ہمیشہ رکھے گا
3 Ahmed Ali
وہ خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اسے سدا رکھے گا
4 Ahsanul Bayan
وہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اس کے پاس سدا رہے گا۔
٣۔١اخلدہ کا زیادہ صحیح ترجمہ یہ ہے کہ"اسے ہمیشہ زندہ رکھے گا" یعنی یہ مال، جسے وہ جمع کر کے رکھتا ہے، اس کی عمر میں اضافہ کر دے گا اور اسے مرنے نہیں دے گا
5 Fateh Muhammad Jalandhry
(اور) خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اس کی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہو گا
6 Muhammad Junagarhi
وه سمجھتا ہے کہ اس کا مال اس کے پاس سدا رہے گا
7 Muhammad Hussain Najafi
کیا وہ خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اسے ہمیشہ زندہ رکھے گا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اس کا خیال تھا کہ یہ مال اسے ہمیشہ باقی رکھے گا
9 Tafsir Jalalayn
اور خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اسکی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہوگا
10 Tafsir as-Saadi
﴿یَحْسَبُ﴾ اپنی جہالت کی وجہ سے سمجھتا ہے ﴿اَنَّ مَالَہٗٓ اَخْلَدَہٗ﴾ کہ اس کا مال اسے دنیا میں ہمیشہ زندہ رکھے گا، اسی لیے اس کی تمام کدو کاوش اپنا مال بڑھانے میں صرف ہوتی ہے جس کے بارے میں وہ سمجھتا ہے کہ یہ اس کی عمر کو بڑھاتا ہے۔ مگر وہ یہ نہیں جانتا کہ بخل اعمال کو ختم اور شہروں کو برباد کردیتا ہے اور نیکی عمر میں اضافہ کرتی ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
woh samajhta hai kay uss-ka maal ussay hamesha zinda rakhay ga .