Skip to main content

وَ لَاۤ اَنْـتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُ ۗ

And not
وَلَآ
اور نہ
you are
أَنتُمْ
تم
worshippers
عَٰبِدُونَ
عبادت کرنے والے ہو
(of) what
مَآ
جس کی
I worship
أَعْبُدُ
میں عبادت کرتا ہوں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور نہ تم اُس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی عبادت میں کرتا ہوں

English Sahih:

Nor will you be worshippers of what I worship.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور نہ تم اُس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی عبادت میں کرتا ہوں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور نہ تم پوجو گے جو میں پوجتا ہوں،

احمد علی Ahmed Ali

اور نہ تم میرے معبود کی عبادت کرو گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کر رہا ہوں۔

بعض نے پہلی آیت کو حال کے اور دوسری کو استقبال کے مفہوم میں لیا ہے، لیکن امام شوکانی نے کہا ہے کہ ان تکلفات کی ضرورت نہیں ہے۔ تاکید کے لیے تکرار، عربی زبان کا عام اسلوب ہے، جسے قرآن کریم میں کئی جگہ اختیار کیا گیا ہے۔ جیسے سورہ رحمٰن، سورہ مرسلات میں ہے۔ اسی طرح یہاں بھی تاکید کے لیے یہ جملہ دہرایا گیا ہے۔ مقصد یہ ہے کہ یہ کبھی ممکن نہیں کہ میں توحید کا راستہ چھوڑ کر شرک کا راستہ اختیار کرلوں ، جیسا کہ تم چاہتے ہو۔ اور اگر اللہ نے تمہاری قسمت میں ہدایت نہیں لکھی ہے، تو تم بھی اس توحید اور عبادت الہی سے محروم ہی رہو گے۔ یہ بات اس وقت فرمائی گئی جب کفار نے یہ تجویز پیش کی کہ ایک سال ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے معبود کی اور ایک سال آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے معبودوں کی عبادت کریں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور نہ تم اس کی بندگی کرنے والے (معلوم ہوتے) ہو جس کی میں بندگی کرتا ہوں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کر رہا ہوں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور نہ تم (اللہ) کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور نہ تم میرے معبود کے عبادت گزار ہو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور نہ (ہی) تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس (رب) کی میں عبادت کرتا ہوں،