وَمَا نُؤَخِّرُهٗۤ اِلَّا لِاَجَلٍ مَّعْدُوْدٍۗ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
ہم اس کے لانے میں کچھ بہت زیادہ تاخیر نہیں کر رہے ہیں، بس ایک گنی چنی مدت اس کے لیے مقرر ہے
English Sahih:
And We do not delay it except for a limited term.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
ہم اس کے لانے میں کچھ بہت زیادہ تاخیر نہیں کر رہے ہیں، بس ایک گنی چنی مدت اس کے لیے مقرر ہے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور ہم اسے پیچھے نہیں ہٹاتے مگر ایک گنی ہوئی مدت کے لیئے
احمد علی Ahmed Ali
اور ہم اسے تھوڑی مدت کے لیے ملتوی کیے ہوئے ہیں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اسے ہم ملتوی کرتے ہیں وہ صرف ایک مدت معین تک ہے (١)
١٠٤۔١ یعنی قیامت کے دن میں تاخیر کی وجہ صرف یہ ہے کہ اللہ تبارک و تعالٰی نے اس کے لئے ایک وقت معین کیا ہوا ہے۔ جب وہ وقت مقرر آ جائے گا، تو ایک لمحے کی تاخیر نہیں ہوگی۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور ہم اس کے لانے میں ایک وقت معین تک تاخیر کر رہے ہیں
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اسے ہم جو ملتوی کرتے ہیں وه صرف ایک مدت معین تک ہے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور ہم اسے صرف ایک مدت (کے پورا ہونے) تک مؤخر کر رہے ہیں۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور ہم اپنے عذاب کو صرف ایک معینہ مدّت کے لئے ٹال رہے ہیں
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور ہم اسے مؤخر نہیں کر رہے ہیں مگر مقررہ مدت کے لئے (جو پہلے سے طے ہے)،