انجام کار کا تم بھی انتظار کرو اور ہم بھی منتظر ہیں
2 Ahmed Raza Khan
اور راہ دیکھو ہم بھی راہ دیکھتے ہیں
3 Ahmed Ali
اور انتظار کرو ہم بھی منتظر ہیں
4 Ahsanul Bayan
اور تم بھی انتظار کرو ہم بھی منتطر ہیں (١)۔
١٢٢۔١ یعنی عنقریب تمہیں پتہ چل جائے گا کہ حسن انجام کس کے حصے میں آتا ہے اور یہ بھی معلوم ہو جائے گا کہ ظالم لوگ کامیاب نہیں ہونگے۔ چنانچہ یہ وعدہ جلد ہی پورا ہوا اور اللہ تعالٰی نے مسلمانوں کو غلبہ عطا فرمایا اور پورہ جزیرہ عرب اسلام کے زیر نگین آ گیا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور (نتیجہٴ اعمال کا) تم بھی انتظار کرو، ہم بھی انتظار کرتے ہیں
6 Muhammad Junagarhi
اور تم بھی انتظار کرو ہم بھی منتظر ہیں
7 Muhammad Hussain Najafi
تم بھی (نتیجہ کا) انتظار کرو ہم بھی انتظار کرتے ہیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور پھر انتظار کرو کہ ہم بھی انتظار کرنے والے ہیں
9 Tafsir Jalalayn
اور (نتیجہ اعمال کا) تم بھی انتظار کرو ہم بھی انتظار کرتے ہیں۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَانْتَظِرُوْا ﴾’’تم بھی انتظار کرو۔‘‘ یعنی ہم پر جو کچھ نازل ہوگا۔ تم اس کا انتظار کرو۔﴿ اِنَّا مُنْتَظِرُوْنَ﴾ ’’ہم بھی انتظار کرتے ہیں۔‘‘ اور تم پر جو کچھ نازل ہوگا، ہم اس کے منتظر ہیں۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے دونوں گروہوں کے درمیان جو فرق ہے اسے بیان کردیا۔ اس نے اپنے بندوں کو دکھا دیا کہ وہ اپنے مومن بندوں کی مدد کرتا ہے اور انبیائے کرام کو جھٹلانے والے دشمنان الٰہی کا قلع قمع کرتا ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur tum bhi ( Allah kay faislay ka ) intizar kero , hum bhi intizar kertay hain .