اسے اس کے (موروثی) مال نے کچھ فائدہ نہ پہنچایا اور نہ ہی اس کی کمائی نے،
English Sahih:
His wealth will not avail him or that which he gained.
1 Abul A'ala Maududi
اُس کا مال اور جو کچھ اس نے کمایا وہ اُس کے کسی کام نہ آیا
2 Ahmed Raza Khan
اسے کچھ کام نہ آیا اس کا مال اور نہ جو کمایا
3 Ahmed Ali
اس کا مال اورجو کچھ اس نے کمایا اس کے کام نہ آیا
4 Ahsanul Bayan
نہ تو اس کا مال اس کے کام آیا اور نہ اس کی کمائی۔ (١)
۲۔۱کمائی میں اس کی رئیسانہ حثییت اور جاہ ومنصب اور اس کی اولاد بھی شامل ہے یعنی جب اللہ کی گرفت آئی تو کوئی چیز اس کے کام نہ آئی۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
نہ تو اس کا مال ہی اس کے کچھ کام آیا اور نہ وہ جو اس نے کمایا
6 Muhammad Junagarhi
نہ تو اس کا مال اس کے کام آیا اور نہ اس کی کمائی
7 Muhammad Hussain Najafi
اس کامال اور جو کچھ اس نے کمایا وہ اس کے کچھ کام نہ آیا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
نہ اس کا مال ہی اس کے کام آیا اور نہ اس کا کمایا ہوا سامان ہی
9 Tafsir Jalalayn
نہ تو اس کا مال ہی اس کے کچھ کام آیا اور نہ وہ جو اس نے کمایا
10 Tafsir as-Saadi
﴿مَآ اَغْنٰی عَنْہُ مَالُہٗ﴾ وہ مال اس کے کسی کام نہ آیا جو اس کے پاس تھا اور اس مال نے اسے سرکش بنادیا تھا اور جو مال اس نے کمایا تھا جب اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوا تو وہ اس عذاب کو کچھ بھی دور نہ کرسکا۔
11 Mufti Taqi Usmani
uss ki dolat aur uss ney jo kamai ki thi , woh uss kay kuch kaam nahi aai .