وَالْجَـاۤنَّ خَلَقْنٰهُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَّارِ السَّمُوْمِ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اور اُس سے پہلے جنوں کو ہم آگ کی لپٹ سے پیدا کر چکے تھے
English Sahih:
And the jinn We created before from scorching fire.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اور اُس سے پہلے جنوں کو ہم آگ کی لپٹ سے پیدا کر چکے تھے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور جِن کو اس سے پہلے بنایا بے دھوئیں کی آگ سے،
احمد علی Ahmed Ali
اور ہم نے اس سے پہلے جنوں کو آگ کے شعلے سے بنایا تھا
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اس سے پہلے جنات کو ہم نے لو والی آگ (١) سے پیدا کیا۔
٢٧۔١ جِنّ کو جن اس لئے کہا جاتا ہے کہ وہ آنکھوں سے نظر نہیں آتا۔ سورہ رحمٰن میں جنات کی تخلیق ( مَّارِجٍ مِّنْ نَّارٍ) 55۔ الرحمن;15) سے بتلائی گئی ہے اور صحیح مسلم کی ایک حدیث میں یہ کہا گیا اس اعتبار سے لو والی آگ یا آگ کے شعلے کا ایک ہی مطلب ہوگا۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور جنوں کو اس سے بھی پہلے بےدھوئیں کی آگ سے پیدا کیا تھا
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اور اس سے پہلے جنات کو ہم نے لو والی آگ سے پیدا کیا
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور اس سے پہلے ہم نے جان کو بے دھواں تیز گرم آگ سے پیدا کیا۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور جناّت کو اس سے پہلے زہریلی آگ سے پیدا کیا ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور اِس سے پہلے ہم نے جنّوں کو شدید جلا دینے والی آگ سے پیدا کیا جس میں دھواں نہیں تھا،