Skip to main content

لَهَا سَبْعَةُ اَبْوَابٍۗ لِكُلِّ بَابٍ مِّنْهُمْ جُزْءٌ مَّقْسُوْمٌ

For it
لَهَا
اس کے لیے
(are) seven
سَبْعَةُ
سات
gates
أَبْوَٰبٍ
دروازے ہیں
for each
لِّكُلِّ
ہر کے لیے
gate
بَابٍ
دروازے (کے لیے)
among them
مِّنْهُمْ
ان میں سے
(is) a portion
جُزْءٌ
ایک حصہ ہے
assigned
مَّقْسُومٌ
مخصوص

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یہ جہنم (جس کی وعید پیروان ابلیس کے لیے کی گئی ہے) اس کے سات دروازے ہیں ہر دروازے کے لیے اُن میں سے ایک حصہ مخصوص کر دیا گیا ہے

English Sahih:

It has seven gates; for every gate is of them [i.e., Satan's followers] a portion designated."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یہ جہنم (جس کی وعید پیروان ابلیس کے لیے کی گئی ہے) اس کے سات دروازے ہیں ہر دروازے کے لیے اُن میں سے ایک حصہ مخصوص کر دیا گیا ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اس کے سات دروازے ہیں، ہر دروازے کے لیے ان میں سے ایک حصہ بٹا ہوا ہے،

احمد علی Ahmed Ali

اس کے سات دروازے ہیں ہر دروازے کے لیے ان کے الگ الگ حصے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جس کے سات دروازے ہیں۔ ہر دروازے کے لئے ان کا ایک حصہ بنا ہوا ہے (١)

٤٤۔١ یعنی ہر دروازہ مخصوص قسم کے لوگوں کے لئے خاص ہوگا۔ مثلاً ایک دروازہ مشرکوں کے لئے، ایک دروازہ دھریوں کے لئے۔ ایک زندیقوں، ایک زانیوں کے لئے۔ سود خوروں، چوروں اور ڈاکوؤں کے لئے وغیرہ وغیرہ۔ یا سات دروازوں سے مراد سات طبق اور درجے ہیں۔ پہلا طبق یا درجہ جہنم ہے، دوسرا نطی۔ پھر حطمہ، پھر سعیر۔ پھر سقر، پھر حجیم، پھر ہاویہ، سب سے اوپر والا درجہ موحدین کے لئے ہوگا، جنہیں کچھ عرصہ سزا دینے کے بعد یا سفارش پر نکال لیا جائے گا، دوسرے میں یہودی، تیسرے میں عیسائی،چوتھے میں صابی، پانچویں میں مجوسی۔ چھٹے میں مشرکین اور ساتویں میں منافقین ہونگے، سب سے اوپر والے درجے کا نام جہنم ہے اس کے بعد اس ترتیب سے نام ہیں۔ (فتح القدیر)

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اس کے سات دروازے ہیں۔ ہر ایک دروازے کے لیے ان میں سے جماعتیں تقسیم کردی گئی ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جس کے سات دروازے ہیں۔ ہر دروازے کے لیے ان کا ایک حصہ بٹا ہوا ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اس کے سات دروازے ہیں (اور) ہر دروازے کے لئے ان (لوگوں) میں سے ایک حصہ ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اس کے سات دروازے ہیں اور ہر دروازے کے لئے ایک حصہ تقسیم کردیا گیا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

جس کے سات دروازے ہیں، ہر دروازے کے لئے ان میں سے الگ حصہ مخصوص کیا گیا ہے،