لَوْ مَا تَأْتِيْنَا بِالْمَلٰۤٮِٕكَةِ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِيْنَ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اگر تو سچا ہے تو ہمارے سامنے فرشتوں کو لے کیوں نہیں آتا؟"
English Sahih:
Why do you not bring us the angels, if you should be among the truthful?"
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اگر تو سچا ہے تو ہمارے سامنے فرشتوں کو لے کیوں نہیں آتا؟"
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
ہمارے پاس فرشتے کیوں نہیں لاتے اگر تم سچے ہو
احمد علی Ahmed Ali
اگر تم سچے ہو تو ہمارے پاس فرشتوں کو کیوں نہیں لاتے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اگر تو سچا ہی ہے تو ہمارے پاس فرشتوں کو کیوں نہیں لاتا (١)۔
٧۔١ یہ کافروں کے کفر و عناد کا بیان ہے کہ وہ نبی کو دیوانہ کہتے اور کہتے کہ اگر تو (اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم) سچا ہے تو اپنے اللہ سے کہہ کہ وہ فرشتے ہمارے پاس بھیجے تاکہ وہ تیری رسالت کی تصدیق کریں یا ہمیں ہلاک کر دیں۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اگر تو سچا ہے تو ہمارے پاس فرشتوں کو کیوں نہیں لے آتا
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اگر تو سچا ہی ہے تو ہمارے پاس فرشتوں کو کیوں نہیں ﻻتا
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اگر تم سچے ہو تو پھر ہمارے پاس فرشتوں کو کیوں نہیں لے آتے؟
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اگر تو اپنے دعوٰی میں سچا ہے تو فرشتوں کو کیوں سامنے نہیں لاتاہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
تم ہمارے پاس فرشتوں کو کیوں نہیں لے آتے اگر تم سچے ہو،