كَمَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَى الْمُقْتَسِمِيْنَۙ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
یہ اُسی کی طرح کی تنبیہ ہے جیسی ہم نے اُن تفرقہ پردازوں کی طرف بھیجی تھی
English Sahih:
Just as We had revealed [scriptures] to the separators
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
یہ اُسی کی طرح کی تنبیہ ہے جیسی ہم نے اُن تفرقہ پردازوں کی طرف بھیجی تھی
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
جیسا ہم نے بانٹنے والوں پر اتارا،
احمد علی Ahmed Ali
جیسا ہم نے (عذاب) ان بانٹنے والو ں پر بھیجا ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
جیسے کہ ہم نے ان تقسیم کرنے والوں پر اتارا (١)۔
٩٠۔١ بعض مفسرین کے نزدیک انزلنا کا مفعول العذاب محذوف ہے ۔ معنی یہ ہیں کہ میں تمہیں کھل کر ڈرانے والا ہوں عذاب سے، مثل اس عذاب کے، جنہوں نے کتاب الٰہی کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے، بعض کہتے ہیں کہ اس سے قریش قوم مراد ہے، جنہوں نے اللہ کی کتاب کو تقسیم کر دیا، اس کے بعض حصے کے شعر، بعض کو سحر (جادو) بعض کو کہانت اور بعض کو اساطیرالأولین (پہلوں کی کہانیاں (قرار دیا، بعض کہتے ہیں کہ یہ حضرت صالح علیہ السلام کی قوم ہے جنہوں نے آپس میں قسم
کھائی تھی کہ صالح علیہ السلام اور ان کے گھر والوں کو رات کے اندھیرے میں قتل کر دیں گے (تَقَاسَمُوْا بِاللّٰهِ لَـنُبَيِّتَـنَّهٗ وَاَهْلَهٗ) 27۔ النمل;49) اور آسمانی کتاب کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا۔ عضین کے ایک معنی یہ بھی کیے گئے ہیں کہ اس کی بعض باتوں پر ایمان رکھنا اور بعض کے ساتھ کفر کرنا۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
(اور ہم ان کفار پر اسی طرح عذاب نازل کریں گے) جس طرح ان لوگوں پر نازل کیا جنہوں نے تقسیم کردیا
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
جیسے کہ ہم نے ان تقسیم کرنے والوں پر اتارا
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
(اے رسول) جس طرح ہم نے تقسیم کرنے والوں پر اپنا کلام نازل کیا تھا۔ (اسی طرح) آپ پر بھی نازل کیا ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
جس طرح کہ ہم نے ان لوگوں پر عذاب نازل کیا ہے جو کتاب خدا کا حصہ ّبانٹ کرنے والے تھے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
جیسا (عذاب) کہ ہم نے تقسیم کرنے والوں (یعنی یہود و نصارٰی) پر اتارا تھا،