Skip to main content

وَلَـقَدْ جَاۤءَهُمْ رَسُوْلٌ مِّنْهُمْ فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَهُمُ الْعَذَابُ وَهُمْ ظٰلِمُوْنَ

And certainly
وَلَقَدْ
اور البتہ تحقیق
came to them
جَآءَهُمْ
آیا ان کے پاس
a Messenger
رَسُولٌ
ایک رسول
from among them
مِّنْهُمْ
ان میں سے
but they denied him;
فَكَذَّبُوهُ
تو انہوں نے جھٹلا دیا اس کو
so seized them
فَأَخَذَهُمُ
تو پکڑ لیا ان کو
the punishment
ٱلْعَذَابُ
عذاب نے
while they
وَهُمْ
اور وہ
(were) wrongdoers
ظَٰلِمُونَ
ظالم تھے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اُن کے پاس ان کی اپنی قوم میں سے ایک رسول آیا مگر اُنہوں نے اس کو جھٹلا دیا آخر کار عذاب نے اُن کو آ لیا جبکہ وہ ظالم ہو چکے تھے

English Sahih:

And there had certainly come to them a Messenger from among themselves, but they denied him; so punishment overtook them while they were wrongdoers.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اُن کے پاس ان کی اپنی قوم میں سے ایک رسول آیا مگر اُنہوں نے اس کو جھٹلا دیا آخر کار عذاب نے اُن کو آ لیا جبکہ وہ ظالم ہو چکے تھے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور بیشک ن کے پاس انہیں میں سے ایک رسول تشریف لایا تو انہوں نے اسے جھٹلایا تو انہیں عذاب نے پکڑا اور وہ بے انصاف تھے،

احمد علی Ahmed Ali

اور البتہ ان کے پاس انہیں میں سے رسول بھی آیا مگر انہوں نے اسے جھٹلایا پھر انہیں عذاب نے آ پکڑا ایسے حال میں کہ وہ ظالم تھے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ان کے پاس انہی میں سے رسول پہنچا پھر بھی انہوں نے اسے جھٹلایا پس انہیں عذاب نے آدبوچا (١) اور وہ تھے ہی ظالم۔

١١٣۔١ اس عذاب سے مراد وہی عذاب خوف وبھوک ہے جس کا ذکر اس سے پہلی آیت میں ہے، یا اس سے مراد کافروں کا وہ قتل ہے جو جنگ بدر میں مسلمانوں کے ہاتھوں ہوا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور ان کے پاس ان ہی میں سے ایک پیغمبر آیا تو انہوں نے اس کو جھٹلایا سو ان کو عذاب نے آپکڑا اور وہ ظالم تھے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ان کے پاس انہی میں سے رسول پہنچا پھر بھی انہوں نے اسے جھٹلایا پس انہیں عذاب نے آدبوچا اور وه تھے ہی ﻇالم

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور پھر خود انہی میں سے ایک رسول ان کے پاس آیا مگر انہوں نے اسے جھٹلا دیا پس عذاب نے انہیں اس حال میں آپکڑا کہ وہ ظالم تھے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور یقینا ان کے پاس رسول آیا تو انہوں نے اس کی تکذیب کردی تو پھر ان تک عذاب آپہنچا کہ یہ سب ظلم کرنے والے تھے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور بیشک ان کے پاس انہی میں سے ایک رسول آیا تو انہوں نے اسے جھٹلایا پس انہیں عذاب نے آپکڑا اور وہ ظالم ہی تھے،