Skip to main content

ثُمَّ اِذَا كَشَفَ الضُّرَّ عَنْكُمْ اِذَا فَرِيْقٌ مِّنْكُمْ بِرَبِّهِمْ يُشْرِكُوْنَۙ

Then
ثُمَّ
پھر
when
إِذَا
جب
He removes
كَشَفَ
وہ ہٹا دیتا ہے
the adversity
ٱلضُّرَّ
تکلیف کو
from you
عَنكُمْ
تم سے
behold!
إِذَا
یکا یک
A group
فَرِيقٌ
ایک گروہ
of you
مِّنكُم
تم میں سے
with their Lord
بِرَبِّهِمْ
اپنے رب کے ساتھ
associate others
يُشْرِكُونَ
شرک کرنے لگتا ہے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

مگر جب اللہ اس وقت کو ٹال دیتا ہے تو یکا یک تم میں سے ایک گروہ اپنے رب کے ساتھ دوسروں کو (اس مہربانی کے شکریے میں) شریک کرنے لگتا ہے

English Sahih:

Then when He removes the adversity from you, at once a party of you associates others with their Lord

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

مگر جب اللہ اس وقت کو ٹال دیتا ہے تو یکا یک تم میں سے ایک گروہ اپنے رب کے ساتھ دوسروں کو (اس مہربانی کے شکریے میں) شریک کرنے لگتا ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

پھر جب وہ تم سے برائی ٹال دیتا ہے تو تم میں ایک گروہ اپنے رب کا شریک ٹھہرانے لگتا ہے، ف۱۱۰)

احمد علی Ahmed Ali

پھر جب تم سے تکلیف دور کر دیتا ہےتو فوراً تم میں سے ایک جماعت اپنے رب کے ساتھ شریک بنانے لگتی ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور جہاں اس نے وہ مصیبت تم سے دفع کر دی تم میں سے کچھ لوگ اپنے رب کے ساتھ شرک کرنے لگ جاتے ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

پھر جب وہ تم سے تکلیف کو دور کردیتا ہے تو کچھ لوگ تم میں سے خدا کے ساتھ شریک کرنے لگتے ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور جہاں اس نے وه مصیبت تم سے دفع کر دی تم میں سے کچھ لوگ اپنے رب کے ساتھ شرک کرنے لگ جاتے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پھر جب وہ تکلیف کو دور کر دیتا ہے تو ایک دم تم میں سے ایک گروہ اپنے پروردگار کے ساتھ شرک کرنے لگتا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور جب وہ تکلیف کو دور کردیتاہے تو تم میں سے ایک گروہ اپنے پروردگار کا شریک بنانے لگتا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پھر جب اللہ اس تکلیف کو تم سے دور فرما دیتا ہے تو تم میں سے ایک گروہ اس وقت اپنے رب سے شرک کرنے لگتا ہے،