Skip to main content

لَا تَجْعَلْ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَقْعُدَ مَذْمُوْمًا مَّخْذُوْلًا

(Do) not
لَّا
نہ
make
تَجْعَلْ
تو بنا
with
مَعَ
ساتھ
Allah
ٱللَّهِ
اللہ کے
god
إِلَٰهًا
کوئی الٰہ
another
ءَاخَرَ
دوسرا
lest you will sit
فَتَقْعُدَ
تو تو بیٹھا رہ جائے گا
disgraced
مَذْمُومًا
ملامت زدہ
forsaken
مَّخْذُولًا
بےیارو مددگار ہوکر

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

تو اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ بنا ورنہ ملامت زدہ اور بے یار و مدد گار بیٹھا رہ جائیگا

English Sahih:

Do not make [as equal] with Allah another deity and [thereby] become censured and forsaken.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

تو اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ بنا ورنہ ملامت زدہ اور بے یار و مدد گار بیٹھا رہ جائیگا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اے سننے والے اللہ کے ساتھ دوسرا خدا نہ ٹھہرا کہ تُو بیٹھ رہے گا مذمت کیا جاتا بیکس

احمد علی Ahmed Ali

الله کے ساتھ اور کوئی معبود نہ بنا ورنہ تو ذلیل بے کس ہو کر بیٹھے گا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ ٹھہرا کہ آخرش تو برے حالوں بےکس ہو کر بیٹھ رہے گا

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور خدا کے ساتھ کوئی اور معبود نہ بنانا کہ ملامتیں سن کر اور بےکس ہو کر بیٹھے رہ جاؤ گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ ٹھہرا کہ آخرش تو برے حالوں بےکس ہو کر بیٹھ رہے گا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اللہ کے ساتھ کوئی الٰہ (معبود) نہ ٹھہراؤ۔ ورنہ ملامت زدہ ہوکر اور بے یار و مددگار ہو کر بیٹھے رہوگے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

خبردار اپنے پروردگار کے ساتھ کوئی دوسرا خدا قرار نہ دینا کہ اس طرح قابل همذمّت اور لاوارث بیٹھے رہ جاؤ گے اور کوئی خدا کام نہ آئے گا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(اے سننے والے!) اﷲ کے ساتھ دوسرا معبود نہ بنا (ورنہ) تو ملامت زدہ (اور) بے یار و مددگار ہو کر بیٹھا رہ جائے گا،

تفسير ابن كثير Ibn Kathir

فاقہ اور انسان
یہ خطاب ہر ایک مکلف سے ہے۔ آپ کی تمام امت کو حق تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے کہ اپنے رب کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کرو۔ اگر ایسا کرو گے تو ذلیل ہوجاؤ گے اللہ کی مدد ہٹ جائے گی۔ جس کی عبادت کرو گے اسی کے سپرد کر دئے جاؤ گے اور یہ ظاہر ہے کہ اللہ کے سوا کوئی نفع نقصان کا مالک نہیں وہ واحد لا شریک ہے۔ مسند احمد میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں جسے فاقہ پہنچے اور وہ لوگوں سے اسے بند کروانا چاہے اس کا فاقہ بند نہ ہوگا اور جو اللہ سے اس کی بابت دعا کرے اللہ اس کے پاس تونگری بھیج دے گا یا تو جلدی یا دیر سے۔ یہ حدیث ابو داؤد و ترمذی میں ہے۔ ترمذی (رح) اسے حسن صحیح غریب بتلاتے ہیں۔