Skip to main content

خٰلِدِيْنَ فِيْهَا لَا يَـبْغُوْنَ عَنْهَا حِوَلًا

Abiding forever
خَٰلِدِينَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
in it
فِيهَا
ان میں
Not
لَا
نہ
they will desire
يَبْغُونَ
چاہیں گے
from it
عَنْهَا
ان سے
any transfer
حِوَلًا
بدلنا۔ ٹلنا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور کبھی اُس جگہ سے نکل کر کہیں جانے کو اُن کا جی نہ چاہے گا

English Sahih:

Wherein they abide eternally. They will not desire from it any transfer.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور کبھی اُس جگہ سے نکل کر کہیں جانے کو اُن کا جی نہ چاہے گا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

وہ ہمیشہ ان ہی میں رہیں گے ان سے جگہ بدلنا نہ چاہیں گے

احمد علی Ahmed Ali

ان میں ہمیشہ رہیں گے وہاں سے جگہ بدلنی نہ چاہیں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جہاں وہ ہمیشہ رہا کریں گے جس جگہ کو بدلنے کا کبھی بھی ان کا ارادہ ہی نہ ہوگا (١)

١٠٨۔ ١ یعنی اہل جنت، جنت اور اس کی نعمتوں سے کبھی نہ اکتائیں گے کہ وہ اس کے علاوہ کسی اور جگہ منتقل ہونے کی خواہش ظاہر کریں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

ہمیشہ ان میں رہیں گے اور وہاں سے مکان بدلنا نہ چاہیں گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جہاں وه ہمیشہ رہا کریں گے جس جگہ کو بدلنے کا کبھی بھی ان کا اراده ہی نہ ہوگا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے وہاں سے منتقل ہونا پسند نہیں کریں گے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

وہ ہمیشہ اس جنّت میں رہیں گے اور اس کی تبدیلی کی خواہش بھی نہ کریں گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے وہاں سے (اپنا ٹھکانا) کبھی بدلنا نہ چاہیں گے،