اور بیشک ہم اِن (تمام) چیزوں کو جو اس (روئے زمین) پر ہیں (نابود کر کے) بنجر میدان بنا دینے والے ہیں،
English Sahih:
And indeed, We will make that which is upon it [into] a barren ground.
1 Abul A'ala Maududi
آخرکار اِس سب کو ہم ایک چٹیل میدان بنا دینے والے ہیں
2 Ahmed Raza Khan
اور بیشک جو کچھ اس پر ہے ایک دن ہم اسے پٹ پر میدان (سفید زمین) کو چھوڑیں گے
3 Ahmed Ali
اورجو کچھ اس پر ہے بے شک ہم سب کو چٹیل میدان کر دیں گے
4 Ahsanul Bayan
اس پر جو کچھ ہے ہم اسے ایک ہموار صاف میدان کر ڈالنے والے ہیں (١)۔
٨۔١ صعیدا۔ صاف میدان۔ جرز۔ بالکل ہموار۔ جس میں کوئی درخت وغیرہ نہ ہو، یعنی ایک وقت آئے گا کہ یہ دنیا اپنی تمام تر رونقوں سمیت فنا ہو جائے گی اور روئے زمین ایک چٹیل اور ہموار میدان کی طرح ہو جائے گی، اس کے بعد ہم نیک و بد کو ان کے عملوں کے مطابق جزا دیں گے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور جو چیز زمین پر ہے ہم اس کو (نابود کرکے) بنجر میدان کردیں گے
6 Muhammad Junagarhi
اس پر جو کچھ ہے ہم اسے ایک ہموار صاف میدان کر ڈالنے والے ہیں
7 Muhammad Hussain Najafi
اور جو کچھ زمین پر ہے ہم اسے (ایک دن) چٹیل میدان بنانے والے ہیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور ہم آخرکار روئے زمین کی ہر چیز کو چٹیل میدان بنادینے والے ہیں
9 Tafsir Jalalayn
اور جو چیز زمین پر ہے ہم اس کو (نابود کر کے) بنجر میدان کردیں گے۔
10 Tafsir as-Saadi
...
11 Mufti Taqi Usmani
aur yeh bhi yaqeen rakho kay rooaey zameen per jo kuch hai , aik din hum ussay aik sapaat meydan bana den gay .