Skip to main content

وَاِنِّىْ خِفْتُ الْمَوَالِىَ مِنْ وَّرَاۤءِىْ وَكَانَتِ امْرَاَتِىْ عَاقِرًا فَهَبْ لِىْ مِنْ لَّدُنْكَ وَلِيًّا ۙ

And indeed, I
وَإِنِّى
اور بیشک میں
[I] fear
خِفْتُ
میں ڈرتا ہوں
the successors
ٱلْمَوَٰلِىَ
اپنے بھائی بندوں سے۔ قرابت داروں سے
after me
مِن
سے
after me
وَرَآءِى
اپنے پیچھے
and is
وَكَانَتِ
اور ہے
my wife
ٱمْرَأَتِى
میری بیوی
barren
عَاقِرًا
بانجھ
So give
فَهَبْ
پس عطا کر
[to] me
لِى
مجھ کو
from
مِن
سے
Yourself
لَّدُنكَ
اپنے پا س سے
an heir
وَلِيًّا
ایک وارث

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

مجھے اپنے پیچھے اپنے بھائی بندوں کی برائیوں کا خوف ہے، اور میری بیوی بانجھ ہے تو مجھے اپنے فضلِ خاص سے ایک وارث عطا کر دے

English Sahih:

And indeed, I fear the successors after me, and my wife has been barren, so give me from Yourself an heir

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

مجھے اپنے پیچھے اپنے بھائی بندوں کی برائیوں کا خوف ہے، اور میری بیوی بانجھ ہے تو مجھے اپنے فضلِ خاص سے ایک وارث عطا کر دے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور مجھے اپنے بعد اپنے قرابت والوں کا ڈر ہے اور میری عورت بانجھ ہے تو مجھے اپنے پاس سے کوئی ایسا دے ڈال جو میرا کام اٹھائے

احمد علی Ahmed Ali

اور بے شک میں اپنے بعد اپنے رشتہ داروں سے ڈرتا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے پس تو اپنے ہاں سے ایک وارث عطا کر

أحسن البيان Ahsanul Bayan

مجھے اپنے مرنے کے بعد اپنے قرابت والوں کا ڈر ہے (١) میری بیوی بھی بانجھ ہے پس تو مجھے اپنے پاس سے (٢) وارث عطا فرما۔

٥۔١ اس ڈر سے مراد یہ ہے کہ اگر میرا کوئی وارث میری مسند وعظ وارشاد نہیں سنبھالے گا تو میرے قرابت داروں میں اور تو کوئی اس مسند کا اہل نہیں ہے۔ میرے قرابت دار بھی تیرے راستے سے گریز وانحراف نہ اختیار کرلیں۔
٥۔٢ ' اپنے پاس سے ' کا مطلب یہی ہے کہ گو ظاہری اسباب اس کے ختم ہو چکے ہیں، لیکن تو اپنے فضل خاص سے مجھے اولاد سے نواز دے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور میں اپنے بعد اپنے بھائی بندوں سے ڈرتا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے تو مجھے اپنے پاس سے ایک وارث عطا فرما

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

مجھے اپنے مرنے کے بعد اپنے قرابت والوں کا ڈر ہے، میری بیوی بھی بانجھ ہے پس تو مجھے اپنے پاس سے وارث عطا فرما

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور میں اپنے بعد بھائی بندوں سے ڈرتا ہوں۔ اور میری بیوی بانجھ ہے سو تو ہی مجھے (خاص) اپنے پاس سے ایک وارث عطا کر۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور مجھے اپنے بعد اپنے خاندان والوں سے خطرہ ہے اور میری بیوی بانجھ ہے تو اب مجھے ایک ایسا ولی اور وارث عطا فرمادے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور میں اپنے (رخصت ہوجانے کے) بعد (بے دین) رشتہ داروں سے ڈرتا ہوں (کہ وہ دین کی نعمت ضائع نہ کر بیٹھیں) اور میری بیوی (بھی) بانجھ ہے سو تو مجھے اپنی (خاص) بارگاہ سے ایک وارث (فرزند) عطا فرما،