Skip to main content

وَّنَسُوْقُ الْمُجْرِمِيْنَ اِلٰى جَهَـنَّمَ وِرْدًا ۘ

And We will drive
وَنَسُوقُ
اور ہم ہانک لے جائیں گے
the criminals
ٱلْمُجْرِمِينَ
مجرموں کو
to
إِلَىٰ
طرف
Hell
جَهَنَّمَ
جہنم کی (طرف)
thirsty
وِرْدًا
وارد ہونے والا۔ سخت پیاسی حالت میں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور مجرموں کو پیاسے جانوروں کی طرح جہنم کی طرف ہانک لے جائیں گے

English Sahih:

And will drive the criminals to Hell in thirst

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور مجرموں کو پیاسے جانوروں کی طرح جہنم کی طرف ہانک لے جائیں گے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور مجرموں کو جہنم کی طرف ہانکیں گے پیاسے

احمد علی Ahmed Ali

اور گناہگاروں کو دوزخ کی طرف پیاسا ہانکیں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور گنہگاروں کو سخت پیاس کی حالت میں جہنم کی طرف ہانک لے جائیں گے (١)۔

٨٦۔١وفد وافد کی جمع ہے جیسے رکب راکب کی جمع ہے۔ مطلب یہ کہ انہیں اونٹوں، گھوڑوں پر سوار کرا کے نہایت عزت واحترام سے جنت کی طرف لے جایا جائے گا۔ وزدا کے معنی پیاسے۔ اس کے برعکس مجرمین کو بھوکا پیاسا جہنم میں ہانک دیا جائے گا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور گنہگاروں کو دوزخ کی طرف پیاسے ہانک لے جائیں گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور گناه گاروں کوسخت پیاس کی حالت میں جہنم کی طرف ہانک لے جائیں گے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور مجرموں کو پیاسے جانوروں کی طرح جہنم کی طرف ہانک کر لے جائیں گے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور مجفِمین کوجہّنم کی طرف پیاسے جانوروں کی طرح دھکیل دیں گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور ہم مجرموں کو جہنم کی طرف پیاسا ہانک کر لے جائیں گے،