پھر ہم نے تمہارے مرنے کے بعد تمہیں (دوبارہ) زندہ کیا تاکہ تم (ہمارا) شکر ادا کرو،
English Sahih:
Then We revived you after your death that perhaps you would be grateful.
1 Abul A'ala Maududi
تم بے جان ہو کر گر چکے تھے، مگر پھر ہم نے تم کو جِلا اٹھایا، شاید کہ اس احسان کے بعد تم شکر گزار بن جاؤ
2 Ahmed Raza Khan
پھر مرے پیچھے ہم نے تمہیں زندہ کیا کہ کہیں تم احسان مانو-
3 Ahmed Ali
پھر ہم نے تمہیں تمہاری موت کے بعد زندہ کر اٹھایا تاکہ تم شکر کرو
4 Ahsanul Bayan
لیکن پھر اس لئے کہ تم شکر گزاری کرو، اس موت کے بعد بھی ہم نے تمہیں زندہ کر دیا
5 Fateh Muhammad Jalandhry
پھر موت آ جانے کے بعد ہم نے تم کو ازسرِ نو زندہ کر دیا، تاکہ احسان مانو
6 Muhammad Junagarhi
لیکن پھر اس لئے کہ تم شکرگزاری کرو، اس موت کے بعد بھی ہم نے تمہیں زنده کردیا
7 Muhammad Hussain Najafi
پھر ہم نے تمہاری موت کے بعد تمہیں زندہ کیا تاکہ (اس احسان کے بعد) تم شکرگزار بن جاؤ۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
پھر ہم نے تمہیں موت کے بعد زندہ کردیا کہ شاید اب شکر گزار بن جاؤ
9 Tafsir Jalalayn
پھر موت آجانے کے بعد ہم نے تم کو از سر نو زندہ کردیا تاکہ احسان مانو ثُمَّ بَعْثَنَاکُمْ مِّنْ بَعْدِ مَوْتِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُوْنَ ، یعنی پھر ہم نے (موسیٰ علیہ الصلوٰة والسلام کی دعائ) سے تم کو زندہ کو اٹھایا تمہارے مرجانے کے بعد اس توقع پر کہ تم احسان مانو گے۔ فائدہ : \&\& موت \&\& کے لفظ سے ظاہر ہے کہ : یہ لوگ بجلی سے مرگئے تھے، اس مرنے کا قصہ اور سبب یہ ہوا کہ : جب موسیٰ علیہ الصلوٰةو السلام نے کوہ طور سے تورات لاکر پیش کی اور اللہ تعالیٰ سے شرف ہم کلامی کی خوشخبری سنائی تو بعض گستاخ لوگوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ خود ہم سے کہہ دے کہ یہ ہماری کتاب ہے، تو بیشک ہم کو یقین آجائے گا، بنی اسرائیل نے اس کام کے لئے ستر آدمی منتخب کر کے حضرت موسیٰ علیہ الصلوٰة والسلام کے ہمراہ کوہ طور پر روانہ کئے، وہاں پہنچ کر ان لوگوں نے اللہ تعالیٰ کا کلام سنا تو اس وقت کہنے لگے، ہمیں اس بات کا یقین نہیں ہے کہ پس پردہ اللہ بول رہا ہے، نہ معلوم کون بول رہا ہوگا، اگر ہم خدا کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے تو مان لیں گے، چونکہ دنیا میں کوئی شخص اللہ کو دیکھنے کی قوت نہیں رکھتا، اس لئے اس گستاخی پر ان پر بجلی آن پڑی، اور سب ہلاک ہوگئے۔ اس کے بعد موسیٰ علیہ الصلوٰةو السلام نے اللہ سے عرض کیا کہ بنی اسرائیل یوں ہی بدگمان رہتے ہیں اب وہ یہ سمجھیں گے کہ میں نے ان کو لے جاکر کہیں ہلاک کردیا ہوگا، مجھ کو اس تمہت سے محفوظ رکھئے اس دعاء کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے ان کو زندہ کردیا۔ (معارف ملخصا) رؤیت باری کا مسئلہ : معتزلہ نے اس آیت سے استدلال کیا ہے کہ رؤیت باری ممکن نہیں ہے، اگر رؤیت باری ممکن اور جائز ہوتی تو اس سوال پر سرداران بنی اسرائیل کو اتنی سخت سزا نہ ملتی، لیکن اہل سنت والجماعت کا مذہب یہ ہے کہ رویت باری جنت میں تو مومنین کو ہوگی ہی دنیا میں بھی مخصوص افراد کو بطور فضل خاص ممکن ہے، البتہ ہر جہت جسم اور مادی کم و کیف سے پاک۔ (بیضاوی، قرطبی، بحوالہ ماجدی)
10 Tafsir as-Saadi
﴿ثُمَّ بَعَثْنَاكُم مِّن بَعْدِ مَوْتِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ﴾ ” پھر تمہارے مرنے کے بعد ہم نے تمہیں دوبارہ زندہ کیا شاید کہ تم شکر گزار بنو۔‘‘ پھر اللہ تعالیٰ نے اپنی ان نعمتوں کا ذکر فرمایا جن سے اس نے بنی اسرائیل کو اس بیابان و صحرا میں نوازا جو سائے اور کھانے پینے کی چیزوں کی فراوانی سے خالی تھا۔
11 Mufti Taqi Usmani
phir hum ney tumhen tumharay marney kay baad doosri zindagi di takay tum shukar guzaar bano