بیشک تمہارے لئے اس (جنت) میں یہ (راحت) ہے کہ تمہیں نہ بھوک لگے گی اور نہ برہنہ ہوگے،
English Sahih:
Indeed, it is [promised] for you not to be hungry therein or be unclothed.
1 Abul A'ala Maududi
یہاں تو تمہیں یہ آسائشیں حاصل ہیں کہ نہ بھوکے ننگے رہتے ہو
2 Ahmed Raza Khan
بیشک تیرے لیے جنت میں یہ ہے کہ نہ تو بھوکا ہو اور نہ ننگا ہو،
3 Ahmed Ali
بے شک تو اس میں بھوکا اورننگا نہیں ہوگا
4 Ahsanul Bayan
یہاں تو تجھے یہ آرام ہے کہ نہ تو بھوکا ہوتا ہے نہ ننگا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
یہاں تم کو یہ (آسائش) ہوگی کہ نہ بھوکے رہو نہ ننگے
6 Muhammad Junagarhi
یہاں تو تجھے یہ آرام ہے کہ نہ تو بھوکا ہوتا ہے نہ ننگا
7 Muhammad Hussain Najafi
بیشک تم اس میں نہ کبھی بھوکے رہوگے اور نہ ننگے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
بیشک یہاں جنتّ میں تمہارا فائدہ یہ ہے کہ نہ بھوکے رہو گے اور نہ برہنہ رہو گے
9 Tafsir Jalalayn
یہاں تم کو یہ (آسائش) ہوگی کہ نہ بھوکے رہو نہ ننگے
10 Tafsir as-Saadi
﴿إِنَّ لَكَ أَلَّا تَجُوعَ فِيهَا وَلَا تَعْرَىٰ وَأَنَّكَ لَا تَظْمَأُ فِيهَا وَلَا تَضْحَىٰ ﴾یعنی وہاں تجھے سورج کی دھوپ نہیں لگے گی۔ وہاں دائمی طور پر مطعومات و مشروبات لباس اور پانی کی فراہمی تکان وغیرہ کی عدم موجودگی کی ضمانت ہوگی۔ البتہ اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک معین درخت کے قریب جانے سے روک دیا۔ فرمایا : ﴿وَلَا تَقْرَبَا هَـٰذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُونَا مِنَ الظَّالِمِينَ﴾ (البقرۃ: 2؍35) تم دونوں اس درخت کے قریب مت جانا ورنہ ظالموں میں ہوجاؤ گے“۔
11 Mufti Taqi Usmani
yahan to tumhen yeh faeeda hai kay naa tum bhookay hogay , naa nangay ,