وہ بولی: ہم تو اسی (کی پوجا) پر جمے رہیں گے تاوقتیکہ موسٰی (علیہ السلام) ہماری طرف پلٹ آئیں،
English Sahih:
They said, "We will never cease being devoted to it [i.e., the calf] until Moses returns to us."
1 Abul A'ala Maududi
مگر اُنہوں نے اس سے کہہ دیا کہ "ہم تو اسی کی پرستش کرتے رہیں گے جب تک کہ موسیٰؑ واپس نہ آ جائے"
2 Ahmed Raza Khan
بولے ہم تو اس پر آسن مارے جمے (پوجا کے لیے بیٹھے) رہیں گے جب تک ہمارے پاس موسیٰ لوٹ کے آئیں
3 Ahmed Ali
کہا ہم برابر اسی پر جمے بیٹھے رہیں گے یہاں تک کہ موسیٰ ہمارے پاس لوٹ کر آئے
4 Ahsanul Bayan
انہوں نے جواب دیا کہ موسیٰ (علیہ السلام) کی واپسی تک تو ہم اسی کے مجاور بنے بیٹھے رہیں گے (١)
٩١۔١ اسرائیلیوں کو یہ گو سالہ اتنا اچھا لگا کہ ہارون علیہ السلام کی بات کی بھی پروا نہیں کی اور اس کی تعظیم و عبادت چھوڑنے سے انکار کر دیا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
وہ کہنے لگے کہ جب تک موسیٰ ہمارے پاس واپس نہ آئیں ہم تو اس کی پوجا پر قائم رہیں گے
6 Muhammad Junagarhi
انہوں نے جواب دیا کہ موسیٰ (علیہ السلام) کی واپسی تک تو ہم اسی کے مجاور بنے بیٹھے رہیں گے
7 Muhammad Hussain Najafi
مگر قوم نے کہا کہ ہم تو برابر اس کی عبادت پر جمے رہیں گے یہاں تک کہ موسیٰ ہماری طرف آجائیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
ان لوگوں نے کہا کہ ہم اس کے گرد جمع رہیں گے یہاں تک کہ موسٰی ہمارے درمیان واپس آجائیں
9 Tafsir Jalalayn
وہ کہنے لگے کہ جب تک موسیٰ ہمارے پاس نہ آئیں ہم اس (کی پوجا) پر قائم رہیں گے
10 Tafsir as-Saadi
اور کہنے لگے : ﴿لَن نَّبْرَحَ عَلَيْهِ عَاكِفِينَ حَتَّىٰ يَرْجِعَ إِلَيْنَا مُوسَىٰ﴾ ” موسیٰ علیہ السلام کے آنے تک ہم تو اسی کی عبادت و تعظیم میں لگے رہیں گے“اور موسیٰ علیہ السلام اپنے بھائی کو ملازمت کرتے ہوئے آئے۔
11 Mufti Taqi Usmani
woh kehney lagay kay : jab tak musa wapis naa aajayen , hum to issi ki ibadat per jamay rahen gay .