وہاں ان کی (آہوں کا شور اور) چیخ و پکار ہوگی اور اس میں کچھ (اور) نہ سن سکیں گے،
English Sahih:
For them therein is heavy sighing, and they therein will not hear.
1 Abul A'ala Maududi
وہاں وہ پھنکارے ماریں گے اور حال یہ ہو گا کہ اس میں کان پڑی آواز نہ سنائی دے گی
2 Ahmed Raza Khan
وہ اس میں رینکیں گے اور وہ اس میں کچھ نہ سنیں گے
3 Ahmed Ali
ان کے لیے دوزخ میں چیخیں ہو ں گی اوروہ اس میں کچھ نہیں سنیں گے
4 Ahsanul Bayan
وہ وہاں چلا رہے ہونگے اور وہاں کچھ بھی نہ سن سکیں گے (١)۔
١٠٠۔١ یعنی سارے کے سارے شدت غم و الم سے چیخ اور چلا رہے ہونگے، جس کی وجہ سے وہ ایک دوسرے کی آواز بھی نہیں سن سکیں گے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
وہاں ان کو چلاّنا ہوگا اور اس میں (کچھ) نہ سن سکیں گے
6 Muhammad Junagarhi
وه وہاں چلا رہے ہوں گے اور وہاں کچھ بھی نہ سن سکیں گے
7 Muhammad Hussain Najafi
ان کی اس میں چیخ و پکار ہوگی اور وہ اس میں کچھ نہیں سنیں گے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
جہنمّ میں ان کے لئے چیخ پکار ہوگی اور وہ کسی کی بات سننے کے قابل نہ ہوں گے
9 Tafsir Jalalayn
وہاں ان کو چلانا ہوگا اور اس میں (کچھ) نہ سن سکیں گے
10 Tafsir as-Saadi
﴿ لَهُمْ فِيهَا زَفِيرٌ ﴾ ” وہ جہنم میں پھنکاریں گے“ شدت عذاب کی وجہ سے ﴿وَهُمْ فِيهَا لَا يَسْمَعُونَ ﴾ وہ بہرے، گونگے اور اندھے ہوں گے یا جہنم کے سخت بھڑکنے، اس کے غیظ و غضب اور اس کی پھنکار کے باعث، جہنم کی آواز کے سوا کوئی اور آواز نہیں سن سکیں گے۔
11 Mufti Taqi Usmani
wahan unn ki cheekhen niklen gi , aur wahan woh kuch sunn nahi saken gay .