Skip to main content

بَلْ تَأْتِيْهِمْ بَغْتَةً فَتَبْهَتُهُمْ فَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَ رَدَّهَا وَلَا هُمْ يُنْظَرُوْنَ

Nay
بَلْ
بلکہ
it will come to them
تَأْتِيهِم
آئے گی ان کے پاس
unexpectedly
بَغْتَةً
اچانک
and bewilder them
فَتَبْهَتُهُمْ
تو حیران کردے گی ان کو۔ مبہوت کردے گی ان کو
then not
فَلَا
تو نہ
they will be able
يَسْتَطِيعُونَ
وہ استطاعت رکھتے ہوں گے
to repel it
رَدَّهَا
اس کو رد کرنے کی۔ لوٹانے کی۔ پھیرنے کی
and not
وَلَا
اور نہ
they
هُمْ
وہ
will be given respite
يُنظَرُونَ
مہلت دیئے جائیں گے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

وہ بلا اچانک آئے گی اور اِنہیں اِس طرح یک لخت دبوچ لے گی کہ یہ نہ اس کو دفع کر سکیں گے اور نہ اِن کو لمحہ بھر مُہلت ہی مل سکے گی

English Sahih:

Rather, it will come to them unexpectedly and bewilder them, and they will not be able to repel it, nor will they be reprieved.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

وہ بلا اچانک آئے گی اور اِنہیں اِس طرح یک لخت دبوچ لے گی کہ یہ نہ اس کو دفع کر سکیں گے اور نہ اِن کو لمحہ بھر مُہلت ہی مل سکے گی

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بلکہ وہ ان پر اچانک آپڑے گی تو انہیں بے حواس کردے گی پھر نہ وہ اسے پھیرسکیں گے اور نہ انہیں مہلت دی جائے گی

احمد علی Ahmed Ali

بلکہ وہ ان پر ناگہان آئے گی پھر وہ ان کے ہوش کھو دے گی پھر نہ اسے ٹال سکیں گے اورنہ انہیں مہلت دی جائے گی

أحسن البيان Ahsanul Bayan

(ہاں ہاں!) وعدے کی گھڑی ان کے پاس اچانک آجائے گی اور انہیں ہکا بکا کر دے گی (١) پھر نہ تو یہ لوگ اسے ٹال سکیں گے اور نہ ذرا سی بھی مہلت دیئے (٢) جائیں گے۔

٤٠۔١ یعنی انہیں کچھ سجھائی نہ نہیں دے گا کہ وہ کیا کریں؟
٤٠۔٢ کہ وہ توبہ و اعتذار کا اہتمام کرلیں ۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

بلکہ قیامت ان پر ناگہاں آ واقع ہوگی۔ اور ان کے ہوش کھو دے گی۔ پھر نہ تو وہ اس کو ہٹا سکیں گے اور نہ ان کو مہلت دی جائے گی

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

(ہاں ہاں!) وعدے کی گھڑی ان کے پاس اچانک آجائے گی اور انہیں ہکا بکا کر دے گی، پھر نہ تو یہ لوگ اسے ٹال سکیں گے اور نہ ذرا سی بھی مہلت دیئے جائیں گے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

بلکہ وہ (گھڑی) اچانک ان پر آجائے گی۔ اور انہیں مبہوت کر دے گی پھر نہ تو وہ اسے ہٹا سکیں گے اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

بلکہ یہ قیامت ان تک اچانک آجائے گی اور انہیں مبہوت کردے گی پھر یہ نہ اسے رد کرسکیں گے اور نہ انہیں کوئی مہلت دی جائے گی

طاہر القادری Tahir ul Qadri

بلکہ (قیامت) انہیں اچانک آپہنچے گی تو انہیں بدحواس کر دے گی سو وہ نہ تو اسے لوٹا دینے کی طاقت رکھتے ہوں گے اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی،