Skip to main content

قَالَ بَلْ رَّبُّكُمْ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ الَّذِىْ فَطَرَهُنَّ ۖ وَاَنَاۡ عَلٰى ذٰلِكُمْ مِّنَ الشّٰهِدِيْنَ

He said
قَالَ
کہا
"Nay
بَل
بلکہ
your Lord
رَّبُّكُمْ
رب تمہارا
(is the) Lord
رَبُّ
رب ہے
(of) the heavens
ٱلسَّمَٰوَٰتِ
آسمانوں کا
and the earth
وَٱلْأَرْضِ
اور زمین کا
the One Who
ٱلَّذِى
جس نے
created them
فَطَرَهُنَّ
پیدا کیا ہے ان کو
and I am
وَأَنَا۠
اور میں
to
عَلَىٰ
پر
that
ذَٰلِكُم
اس (پر)
of
مِّنَ
میں سے ہوں
the witnesses
ٱلشَّٰهِدِينَ
گواہوں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اُس نے جواب دیا "نہیں، بلکہ فی الواقع تمہارا رب وہی ہے جو زمین اور آسمانوں کا رب اور اُن کا پیدا کرنے والا ہے اِس پر میں تمہارے سامنے گواہی دیتا ہوں

English Sahih:

He said, "[No], rather, your Lord is the Lord of the heavens and the earth who created them, and I, to that, am of those who testify.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اُس نے جواب دیا "نہیں، بلکہ فی الواقع تمہارا رب وہی ہے جو زمین اور آسمانوں کا رب اور اُن کا پیدا کرنے والا ہے اِس پر میں تمہارے سامنے گواہی دیتا ہوں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

کہا بلکہ تمہارا رب وہ ہے جو رب ہے آسمان اور زمین کا جس نے انہیں پیدا کیا، اور میں اس پر گواہوں میں سے ہوں،

احمد علی Ahmed Ali

کہا بلکہ تمہارا رب تو آسمانوں اور زمین کا رب ہے جس نے انہیں بنایا ہے اور میں اسی بات کا قائل ہوں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

آپ نے فرمایا نہیں درحقیقت تم سب کا پروردگار تو وہ ہے جو آسمانوں اور زمین کا مالک ہے جس نے انہیں پیدا کیا ہے، میں تو اپنی بات کا گواہ اور قائل ہوں (١)

٥٦۔١ یعنی میں مذاق نہیں کر رہا، بلکہ ایک ایسی چیز پیش کر رہا ہوں جس کا علم و یقین (مشاہدہ) مجھے حاصل ہے اور وہ یہ کہ تمہارا معبود مورتیاں نہیں، بلکہ وہ رب ہے جو آسمانوں اور زمین کا مالک اور ان کا پیدا کرنے والا ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

(ابراہیم نے) کہا (نہیں) بلکہ تمہارا پروردگار آسمانوں اور زمین کا پروردگار ہے جس نے ان کو پیدا کیا ہے۔ اور میں اس (بات) کا گواہ (اور اسی کا قائل) ہوں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

آپ نے فرمایا نہیں درحقیقت تم سب کا پروردگار تو وه ہے جو آسمانوں اور زمین کا مالک ہے جس نے انہیں پیدا کیا ہے، میں تو اسی بات کا گواه اور قائل ہوں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

آپ نے کہا (دل لگی نہیں) بلکہ تمہارا پروردگار وہ ہے جو آسمانوں اور زمین کا پروردگار ہے جس نے انہیں پیدا کیا ہے اور میں اس بات کے گواہوں میں سے ایک گواہ ہوں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

ابراہیم علیھ السّلامنے کہا کہ تمہارا واقعی رب وہی ہے جو آسمان و زمین کا رب ہے اور اسی نے ان سب کو پیدا کیا ہے اور میں اسی بات کے گواہوں میں سے ایک گواہ ہوں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(ابراہیم علیہ السلام نے) فرمایا: بلکہ تمہارا رب آسمانوں اور زمین کا رب ہے جس نے ان (سب) کو پیدا فرمایا اور میں اس (بات) پر گواہی دینے والوں میں سے ہوں،