ارشاد ہوگا: تم (وہاں) نہیں ٹھہرے مگر بہت ہی تھوڑا عرصہ، کاش! تم (یہ بات وہیں) جانتے ہوتے،
English Sahih:
He will say, "You stayed not but a little – if only you had known.
1 Abul A'ala Maududi
ارشاد ہو گا "تھوڑی ہی دیر ٹھیرے ہو نا، کاش تم نے یہ اُس وقت جانا ہوتا
2 Ahmed Raza Khan
فرمایا تم نہ ٹھہرے مگر تھوڑا اگر تمہیں علم ہوتا،
3 Ahmed Ali
فرمائے گا تم اس میں بہت نہیں تھوڑا ہی رہے ہو کاش کہ تم سمجھ لیتے
4 Ahsanul Bayan
اللہ تعالٰی فرمائے گا فی الواقع تم وہاں بہت ہی کم رہے ہو اے کاش! تم اسے پہلے ہی جان لیتے؟ (١)
١١٤۔١ اس کا مطلب یہ ہے کہ آخرت کی دائمی زندگی کے مقابلے میں یقینا دنیا کی زندگی بہت ہی قلیل ہے۔ لیکن اس نکتے کو دنیا میں تم نے نہیں جانا کاش تم دنیا میں اس کی حقیقت سے دنیا کی بےثباتی سے آگاہ ہو جاتے، تو آج تم بھی اہل ایمان کی طرح کامیاب و کامران ہوتے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
(خدا) فرمائے گا کہ (وہاں) تم (بہت ہی) کم رہے۔ کاش تم جانتے ہوتے
6 Muhammad Junagarhi
اللہ تعالیٰ فرمائے گا فی الواقع تم وہاں بہت ہی کم رہے ہو اے کاش! تم اسے پہلے ہی سے جان لیتے؟
7 Muhammad Hussain Najafi
ارشاد ہوگا: تم نہیں رہے۔ مگر تھوڑا عرصہ کاش تم نے یہ بات سمجھی ہوتی۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
ارشاد ہوگا کہ بیشک تم بہت مختصر رہے ہو اور کاش تمہیں اس کا ادراک ہوتا
9 Tafsir Jalalayn
(خدا) فرمائے گا کہ (وہاں) تم (بہت ہی) کم رہے کاش تم جانتے ہوتے
10 Tafsir as-Saadi
اللہ تعالیٰ ان سے فرمائے گا : ﴿ إِن لَّبِثْتُمْ إِلَّا قَلِيلًا ﴾ ” نہیں ٹھہرے تم مگر بہت کم۔“ خواہ تم اس کی تعداد کا تعین کرو یا نہ کرو تمہارے لیے برابر ہے۔ ﴿ لَّوْ أَنَّكُمْ كُنتُمْ تَعْلَمُونَ ﴾ ” کاش تمہیں علم ہوتا۔‘‘
11 Mufti Taqi Usmani
Allah farmaye ga : tum thori mauddat say ziyada nahi rahey . kiya khoob hota agar yeh baat tum ney ( uss waqt ) samajh li hoti !