Skip to main content

فَذَرْهُمْ فِىْ غَمْرَتِهِمْ حَتّٰى حِيْنٍ

So leave them
فَذَرْهُمْ
تو چھوڑ دو ان کو
in
فِى
میں
their confusion
غَمْرَتِهِمْ
اپنی غفلت میں (مبتلا رہیں)
until
حَتَّىٰ
تک
a time
حِينٍ
ایک وقت (تک)

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اچھا، تو چھوڑو انہیں، ڈوبے رہیں اپنی غفلت میں ایک وقت خاص تک

English Sahih:

((54 So leave them in their confusion for a time.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اچھا، تو چھوڑو انہیں، ڈوبے رہیں اپنی غفلت میں ایک وقت خاص تک

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو تم ان کو چھوڑ دو ان کے نشہ میں ایک وقت تک

احمد علی Ahmed Ali

پھر ایک وقت تک انہیں اپنے نشہ میں پڑا رہنے دو

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پس آپ (بھی) انہیں انکی غفلت میں ہی کچھ مدت پڑا رہنے دیں۔ (۲)

٥٤۔١ گمراہی کی تاریکیاں بھی اتنی گمبھیر ہوتی ہیں کہ اس میں گھرے ہوئے انسان کی نظروں سے حق اوجھل ہی رہتا ہے عُمرۃ، حیرت، غفلت اور ضلالت ہے۔ آیت میں بطور دھمکی ان کو چھوڑنے کا
حکم ہے، مقصود وعظ و نصیحت سے روکنا نہیں ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تو ان کو ایک مدت تک ان کی غفلت میں رہنے دو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پس آپ (بھی) انہیں ان کی غفلت میں ہی کچھ مدت پڑا رہنے دیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پس (اے رسول(ص)) آپ ان کو ایک خاص وقت تک اپنی غفلت و مدہوشی میں پڑا رہنے دیجئے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اب آپ انہیں ایک مدتّ کے لئے اسی گمراہی میں چھوڑ دیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پس آپ ان کو ایک عرصہ تک ان کے نشۂ جہالت و ضلالت میں چھوڑے رکھئے،