Skip to main content

لِيَجْزِيَهُمُ اللّٰهُ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوْا وَيَزِيْدَهُمْ مِّنْ فَضْلِهٖۗ وَاللّٰهُ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَاۤءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ

That Allah may reward them
لِيَجْزِيَهُمُ
تاکہ جزا دے ان کو
That Allah may reward them
ٱللَّهُ
اللہ
(with the) best
أَحْسَنَ
بہترین
(of) what
مَا
جو
they did
عَمِلُوا۟
انہوں نے عمل کیے
and increase them
وَيَزِيدَهُم
اور زیادہ دے ان کو
from
مِّن
سے
His Bounty
فَضْلِهِۦۗ
اپنے فضل سے
And Allah
وَٱللَّهُ
اور اللہ
provides
يَرْزُقُ
رزق دیتا ہے
whom
مَن
جس کو
He wills
يَشَآءُ
چاہتا ہے
without
بِغَيْرِ
بے
measure
حِسَابٍ
حساب

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

(اور وہ یہ سب کچھ اس لیے کرتے ہیں) تاکہ اللہ ان کے بہترین اعمال کی جزا اُن کو دے اور مزید اپنے فضل سے نوازے، اللہ جسے چاہتا ہے بے حساب دیتا ہے

English Sahih:

That Allah may reward them [according to] the best of what they did and increase them from His bounty. And Allah gives provision to whom He wills without account [i.e., limit].

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

(اور وہ یہ سب کچھ اس لیے کرتے ہیں) تاکہ اللہ ان کے بہترین اعمال کی جزا اُن کو دے اور مزید اپنے فضل سے نوازے، اللہ جسے چاہتا ہے بے حساب دیتا ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تاکہ اللہ انہیں بدلہ دے ان کے سب سے بہتر کام کام اور اپنے فضل سے انہیں انعام زیادہ دے، اور اللہ روزی دیتا ہے جسے چاہے بے گنتی،

احمد علی Ahmed Ali

تاکہ الله انہیں ان کے عمل کا اچھا بدلہ دے اور انہیں اپنے فضل سے اور بھی دے اور الله جسے چاہتا ہے بے حساب روزی دیتا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اس ارادے سے کہ اللہ انہیں اور ان کے اعمال کا بہترین بدلہ دے بلکہ اپنے فضل سے اور کچھ زیادتی عطا فرمائے، اللہ تعالٰی جس چاہے بیشمار روزیاں دیتا ہے (١)

٣٨۔١ قیامت والے دن اہل ایمان کو ان کی نیکیوں کا بدلہ (کئی کئی گنا) کی صورت میں دیا جائے گا اور بہت سوں کو بےحساب ہی جنت میں داخل کر دیا جائے گا اور وہاں رزق کی فروانی جس کا اندازہ ہی نہیں کیا جا سکتا ۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تاکہ خدا ان کو ان کے عملوں کا بہت اچھا بدلہ دے اور اپنے فضل سے زیادہ بھی عطا کرے۔ اور جس کو چاہتا ہے خدا بےشمار رزق دیتا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اس ارادے سے کہ اللہ انہیں ان کے اعمال کا بہترین بدلے دے بلکہ اپنے فضل سے اور کچھ زیادتی عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ جسے چاہے بےشمار روزیاں دیتا ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

تاکہ اللہ ان کو ان کے بہترین اعمال کی جزا دے اور اپنے فضل سے مزید نوازے اور اللہ جسے چاہتا ہے اسے بے حساب رزق عطا کرتا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

تاکہ خدا انہیں ان کے بہترین اعمال کی جزا دے سکے اور اپنے فضل سے مزید اضافہ کرسکے اور خدا جسے چاہتا ہے رزق بے حساب عطا کرتا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

تاکہ اللہ انہیں ان (نیک) اعمال کا بہتر بدلہ دے جو انہوں نے کئے ہیں اور اپنے فضل سے انہیں اور (بھی) زیادہ (عطا) فرما دے، اور اللہ جسے چاہتا ہے بغیر حساب کے رزق (و عطا) سے نوازتا ہے،