Skip to main content

يُقَلِّبُ اللّٰهُ الَّيْلَ وَالنَّهَارَ ۗ اِنَّ فِىْ ذٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّاُولِى الْاَبْصَارِ

Allah alternates
يُقَلِّبُ
الٹ پلٹ کرتا ہے
Allah alternates
ٱللَّهُ
اللہ
the night
ٱلَّيْلَ
رات کو
and the day
وَٱلنَّهَارَۚ
اور دن کو
Indeed
إِنَّ
یقینا
in
فِى
میں
that
ذَٰلِكَ
اس (میں)
surely is a lesson
لَعِبْرَةً
البتہ عبرت ہے
for the owners
لِّأُو۟لِى
والوں کے لیے
(of) vision
ٱلْأَبْصَٰرِ
نگاہوں (والوں کے لیے)

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

رات اور دن کا الٹ پھیر وہی کر رہا ہے اِس میں ایک سبق ہے آنکھوں والوں کے لیے

English Sahih:

Allah alternates the night and the day. Indeed in that is a lesson for those who have vision.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

رات اور دن کا الٹ پھیر وہی کر رہا ہے اِس میں ایک سبق ہے آنکھوں والوں کے لیے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اللہ بدلی کرتا ہے رات اور دن کی بیشک اس میں سمجھنے کا مقام ہے نگاہ والوں کو،

احمد علی Ahmed Ali

الله ہی رات اور دن کو بدلتا ہے بے شک اس میں آنکھوں والوں کے لیے عبرت ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اللہ تعالٰی ہی دن اور رات کو ردو بدل کرتا رہتا ہے (١) آنکھوں والوں کے لئے تو اس میں یقیناً بڑی بڑی عبرتیں ہیں۔

٤٤۔١ یعنی کبھی دن بڑے، راتیں چھوٹی اور کبھی اس کے برعکس۔ یا کبھی دن کی روشنی، کو بادلوں کی تاریکیوں سے اور رات کے اندھیروں کو چاند کی روشنی سے بدل دیتا ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور خدا ہی رات اور دن کو بدلتا رہتا ہے۔ اہل بصارت کے لئے اس میں بڑی عبرت ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اللہ تعالیٰ ہی دن اور رات کو ردوبدل کرتا رہتا ہے آنکھوں والوں کے لیے تو اس میں یقیناً بڑی بڑی عبرتیں ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اللہ رات دن کو ادلتا بدلتا رہتا ہے۔ بےشک اس میں آنکھوں والوں کیلئے (سامان) عبرت ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اللرُ ہی رات اور دن کو الٹ پلٹ کرتا رہتا ہے اور یقینا اس میں صاحبانِ بصارت کے لئے سامانِ عبرت ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور اللہ رات اور دن کو (ایک دوسرے کے اوپر) پلٹتا رہتا ہے، اور بیشک اس میں عقل و بصیرت والوں کے لئے (بڑی) رہنمائی ہے،