١٠١۔١ گناہ گار اہل ایمان کی سفارش تو اللہ کی اجازت کے بعد انبیاء صلحاء بالخصوص حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرمائیں گے۔ لیکن کافروں اور مشرکوں کے لئے سفارش کرنے کی کسی کو اجازت ہوگی نہ حوصلہ، اور نہ وہاں کوئی دوستی ہی کام آئے گی۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور نہ گرم جوش دوست
6 Muhammad Junagarhi
اور نہ کوئی (سچا) غم خوار دوست
7 Muhammad Hussain Najafi
اور نہ کوئی مخلص دوست۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور نہ کوئی دل پسند دوست ہے
9 Tafsir Jalalayn
اور نہ گرم جوش دوست
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٍ﴾ ” اور نہ گرم جوش دوست۔“ یعنی نہ کوئی قریبی اور خالص دوست ہے جو ہمیں ادنیٰ سا فائدہ پہنچا سکے جیسا کہ دنیا میں ہوا کرتا تھا۔ چنانچہ وہ ہر بھلائی سے مایوس ہوجائیں گے اور اپنے کرتوتوں کا خمیازہ بھگتیں گے۔ وہ تمنا کریں گے کہ کاش انہیں دوبارہ دنیا میں بھیجا جائے تاکہ وہ نیک کام کریں۔