Skip to main content

اَتَبْنُوْنَ بِكُلِّ رِيْعٍ اٰيَةً تَعْبَثُوْنَۙ

Do you construct
أَتَبْنُونَ
کیا تم بناتے ہو
on every
بِكُلِّ
ہر
elevation
رِيعٍ
اونچی جگہ
a sign
ءَايَةً
ایک نشانی
amusing yourselves
تَعْبَثُونَ
تم بےکار کام کرتے ہوئے۔ کھیلتے ہوئے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یہ تمہارا کیا حال ہے کہ ہر اونچے مقام پر لا حاصل ایک یادگار عمارت بنا ڈالتے ہو

English Sahih:

Do you construct on every elevation a sign, amusing yourselves,

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یہ تمہارا کیا حال ہے کہ ہر اونچے مقام پر لا حاصل ایک یادگار عمارت بنا ڈالتے ہو

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

کیا ہر بلندی پر ایک نشان بناتے ہو راہ گیروں سے ہنسنے کو

احمد علی Ahmed Ali

کیا تم ہر اونچی زمین پر کھیلنے کے لیے ایک نشان بناتے ہو

أحسن البيان Ahsanul Bayan

کیا تم ایک ایک ٹیلے پر بطور کھیل تماشہ یادگار (عمارت) بنا رہے ہو (١)۔

١٢٨۔١ ریع، ریعۃ، کی جمع ہے۔ ٹیلہ، بلند جگہ، پہاڑ، درہ یا گھاٹی یہ ان گزر گاہوں پر کوئی عمارت تعمیر کرتے جو بلندی پر ایک نشانی مشہور ہوتی۔ لیکن اس کا مقصد اس میں رہنا نہیں ہوتا بلکہ صرف کھیل کود ہوتا تھا۔ حضرت ہود علیہ السلام نے منع فرمایا کہ یہ تم ایسا کام کرتے ہو، جس میں وقت اور وسائل کا بھی ضیاع ہے اور اس کا مقصد بھی ایسا ہے جس سے دین اور دنیا کا کوئی مفاد وابستہ نہیں بلکہ صرف کھیل کود ہوتا ہے بیکار محض بےفائدہ ہونے میں کوئی شک نہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

بھلا تم ہر اونچی جگہ پر نشان تعمیر کرتے ہو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

کیا تم ایک ایک ٹیلے پر بطور کھیل تماشا یادگار (عمارت) بنا رہے ہو

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

کیا تم ہر بلندی پر بے فائدہ ایک یادگار تعمیر کرتے ہو؟

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

کیا تم کھیل تماشے کے لئے ہر اونچی جگہ پر ایک یادگار بناتے ہو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

کیا تم ہر اونچی جگہ پر ایک یادگار تعمیر کرتے ہو (محض) تفاخر اور فضول مشغلوں کے لئے،