اور ان کا میرے اوپر (قبطی کو مار ڈالنے کا) ایک الزام بھی ہے سو میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل کر ڈالیں گے،
English Sahih:
And they have upon me a [claim due to] sin, so I fear that they will kill me."
1 Abul A'ala Maududi
اور مجھ پر اُن کے ہاں ایک جرم کا الزام بھی ہے، اس لیے ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل کر دیں گے"
2 Ahmed Raza Khan
اور ان کا مجھ پر ایک الزام ہے تو میں ڈرتا ہو ں کہیں مجھے کر دیں،
3 Ahmed Ali
اور میرے ذمہ ان کا ایک گناہ بھی ہے سو میں ڈرتا ہوں کہ مجھے مار نہ ڈالیں
4 Ahsanul Bayan
اور ان کا مجھ پر میرے ایک قصور کا (دعویٰ) بھی ہے مجھے ڈر ہے کہ کہیں وہ مجھے مار نہ ڈالیں (١)
١٤۔١ یہ اشارہ ہے اس قتل کی طرف، جو حضرت موسیٰ علیہ السلام سے غیر ارادی طور پر ہوگیا تھا اور مقتول قبطی یعنی فرعون کی قوم سے تھا، اس لئیے فرعوں اس کے بدلے میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کو قتل کرنا چاہتا تھا، جس کی اطلاع پا کر حضرت موسیٰ علیہ السلام مصر سے مدین چلے گئے تھے۔ اس واقعہ پر اگرچہ کئی سال گزر چکے تھے، مگر فرعون کے پاس جانے میں واقعی یہ امکان موجود تھا کہ فرعون ان کو اس جرم میں پکڑ کر قتل کی سزا دینے کی کوشش کرے۔ اس لئے یہ خوف بھی بلا جواز نہیں تھا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور ان لوگوں کا مجھ پر ایک گناہ (یعنی قبطی کے خون کا دعویٰ) بھی ہے سو مجھے یہ بھی خوف ہے کہ مجھ کو مار ہی ڈالیں
6 Muhammad Junagarhi
اور ان کا مجھ پر میرے ایک قصور کا (دعویٰ) بھی ہے مجھے ڈر ہے کہ کہیں وه مجھے مار نہ ڈالیں
7 Muhammad Hussain Najafi
اور ان لوگوں کا میرے ذمہ ایک جرم بھی ہے اس لئے مجھے اندیشہ ہے کہ وہ مجھے قتل کر دیں گے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور میرے اوپر ان کاایک جرم بھی ہے تو مجھے خوف ہے کہ یہ مجھے قتل نہ کردیں
9 Tafsir Jalalayn
اور ان کا مجھ پر ایک گناہ (یعنی قبطی کے خون کا دعوی بھی) ہے سو مجھے یہ ڈر ہے کہ مجھ کو مار ہی ڈالیں
10 Tafsir as-Saadi
﴿ وَلَهُمْ عَلَيَّ ذَنبٌ ﴾ ” اور ان لوگوں کا میرے ذمہ ایک گناہ ہے۔“ یعنی قبطی کے قتل کے ضمن میں ﴿فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِ﴾” تو میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل کردیں گے۔“ ﴿ قَالَ كَلَّا ﴾ ” اللہ نے فرمایا، ہرگز نہیں“ یعنی وہ تجھ کو قتل کرنے کی قدرت نہیں رکھتے۔ تم دونوں کو ہم قوت عطا کردیں گے۔ ﴿ فَلَا يَصِلُونَ إِلَيْكُمَا بِآيَاتِنَا أَنتُمَا وَمَنِ اتَّبَعَكُمَا الْغَالِبُونَ ﴾ (القصص : 28؍35) ” پس وہ ہماری نشانیوں کی وجہ سے تم دونوں تک پہنچ نہیں سکیں گے تم دونوں اور تمہارے پیروکار ہی غالب رہیں گے۔“ اسی لئے فرعون، حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ انتہائی دشمنی، آپ کی رائے کو سفاہیت قرار دینے، آپ کو اور آپ کی قوم کو گمراہی جاننے کے باوجود آپ کے قتل پر قادر نہ ہوسکا۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur meray khilaf inn logon ney aik jurm bhi aaeed ker rakha hai , jiss ki wajeh say mujhay darr hai kay woh mujhay qatal naa ker daalen .