Skip to main content

وَتَـنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوْتًا فٰرِهِيْنَۚ

And you carve
وَتَنْحِتُونَ
اور تم تراشتے ہو
of
مِنَ
میں سے
the mountains
ٱلْجِبَالِ
پہاڑوں
houses
بُيُوتًا
گھروں کو
skillfully
فَٰرِهِينَ
خوشی سے۔ باتکلف

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

تم پہاڑ کھود کھود کر فخریہ اُن میں عمارتیں بناتے ہو

English Sahih:

And you carve out of the mountains, homes, with skill.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

تم پہاڑ کھود کھود کر فخریہ اُن میں عمارتیں بناتے ہو

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور پہاڑوں میں سے گھر تراشتے ہو استادی سے

احمد علی Ahmed Ali

او رتم پہاڑوں کوتراش کر تکلف کے گھر بناتے ہو

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور تم پہاڑوں کو تراش تراش کر پر تکلف مکانات بنا رہے ہو (١)

١٤٩۔١ فَارِھِیْنَ یعنی ضرورت سے زیادہ فنکارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یا فخرو غرور کرتے ہوئے، جیسے آجکل لوگوں کا حال ہے۔ آج بھی عمارتوں پر غیر ضروری آرائشوں اور فنکارانہ مہارتوں کا خوب خوب مظاہرہ ہو رہا ہے اور اس کے ذریعے سے ایک دوسرے پر برتری اور فخرو غرور کا اظہار بھی۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور تکلف سے پہاڑوں میں تراش خراش کر گھر بناتے ہو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور تم پہاڑوں کو تراش تراش کر پر تکلف مکانات بنا رہے ہو

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور تم پہاڑوں کو تراش تراش کر اتراتے ہوئے (یا مہارت سے) مکانات بناتے ہو۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور جو تم پہاڑوں کو کاٹ کر آسائشی مکانات تعمیر کررہے ہو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور تم (سنگ تراشی کی) مہارت کے ساتھ پہاڑوں میں تراش (تراش) کر مکانات بناتے ہو،