کیا تم سارے جہان والوں میں سے صرف مَردوں ہی کے پاس (اپنی شہوانی خواہشات پوری کرنے کے لئے) آتے ہو،
English Sahih:
Do you approach males among the worlds
1 Abul A'ala Maududi
کیا تم دنیا کی مخلوق میں سے مَردوں کے پاس جاتے ہو
2 Ahmed Raza Khan
کیا مخلوق میں مردوں سے بدفعلی کرتے ہو
3 Ahmed Ali
کیا تم دنیا کے لوگوں میں لڑکوں پر گرے پڑتے ہو
4 Ahsanul Bayan
کیا تم جہان والوں میں سے مردوں کے ساتھ شہوت رانی کرتے ہو۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
کیا تم اہل عالم میں سے لڑکوں پر مائل ہوتے ہو
6 Muhammad Junagarhi
کیا تم جہان والوں میں سے مردوں کے ساتھ شہوت رانی کرتے ہو
7 Muhammad Hussain Najafi
کیا تم دنیا جہان والوں میں سے (بدفعلی کیلئے) مَردوں کے پاس ہی جاتے ہو۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
کیا تم لوگ ساری دنیا میں صرف مُردوں ہی سے جنسی تعلقات پیدا کرتے ہو
9 Tafsir Jalalayn
کیا تم اہل عالم میں سے لڑکوں پر مائل ہوتے ہو ؟
10 Tafsir as-Saadi
...
11 Mufti Taqi Usmani
kiya duniya jahan kay saray logon mein tum ho jo mardon kay paas jatay ho ,
12 Tafsir Ibn Kathir
ہم جنسی پرستی کا شکار لوط نبی (علیہ السلام) نے اپنی قوم کو انکی خاص بدکاری سے روکا کہ تم مردوں کے پاس شہوت سے نہ آؤ۔ ہاں اپنی حلال بیویوں سے اپنی خواہش پوری کر جنہیں اللہ نے تمہارے لئے جوڑا بنادیا ہے۔ رب کی مقرر حدوں کا ادب و احترام کرو۔ اس کا جواب ان کے پاس یہی تھا کہ اے لوط (علیہ السلام) اگر تو باز نہ آیا تو ہم تجھے جلا وطن کردیں گے انہوں نے آپس میں مشورہ کیا کہ ان پاکبازوں لوگوں کو تو الگ کردو۔ یہ دیکھ کر آپ نے ان سے بیزاری اور دست برداری کا اعلان کردیا۔ اور فرمایا کہ میں تمہارے اس برے کام سے ناراض ہوں میں اسے پسند نہیں کرتا میں اللہ کے سامنے اپنی برات کا اظہار کرتا ہوں۔ پھر اللہ سے ان کی لئے بددعا کی اور اپنی اور اپنے گھرانے کی نجات طلب کی۔ اللہ تعالیٰ نے سب کو نجات دی مگر آپ کی بیوی نے اپنی قوم کا ساتھ دیا اور انہی کے ساتھ تباہ ہوئی جیسے کہ سورة اعراف، سورة ہود اور سورة حجر میں بالتفصیل بیان گزر چکا ہے۔ آپ اپنے والوں کو لے کر اللہ کے فرمان کے مطابق اس بستی سے چل کھڑے ہوئے حکم تھا کہ آپ کے نکلتے ہی ان پر عذاب آئے گا اس وقت پلٹ کر ان کی طرف دیکھنا بھی نہیں۔ پھر ان سب پر عذاب برسا اور سب برباد کردئیے گئے۔ ان پر آسمان سے سنگ باری ہوئی۔ اور انکا انجام بد ہوا۔ یہ بھی عبرتناک واقعہ ہے ان میں سے بھی اکثر بےایمان تھے۔ رب کے غلبے میں اس کے رحم میں کوئی شک نہیں۔