آپ کے قلبِ (انور) پر تاکہ آپ (نافرمانوں کو) ڈر سنانے والوں میں سے ہو جائیں،
English Sahih:
Upon your heart, [O Muhammad] – that you may be of the warners.
1 Abul A'ala Maududi
تاکہ تو اُن لوگوں میں شامل ہو جو (خدا کی طرف سے خلق خدا کو) متنبّہ کرنے والے ہیں
2 Ahmed Raza Khan
تمہارے دل پر کہ تم ڈر سناؤ،
3 Ahmed Ali
تیرے دل پر تاکہ تو ڈرانے والوں میں سے ہو
4 Ahsanul Bayan
آپ کے دل پر اترا ہے (١) کہ آپ آگاہ کر دینے والوں میں سے ہوجائیں (٢)
١٩٤۔١ دل کا بطور خاص اس لئے ذکر فرمایا کہ حواس باختہ میں دل ہے سب سے زیادہ ادراک اور حفظ کی قوت رکھتا ہے۔ ١٩٤۔٢ یعنی نزول قرآن کی علت ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
(یعنی اس نے) تمہارے دل پر (القا) کیا ہے تاکہ (لوگوں کو) نصیحت کرتے رہو
6 Muhammad Junagarhi
آپ کے دل پر اترا ہے کہ آپ آگاه کر دینے والوں میں سے ہو جائیں
7 Muhammad Hussain Najafi
تاکہ آپ (عذابِ الٰہی سے) ڈرانے والوں میں سے ہو جائیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یہ آپ کے قلب پر نازل ہوا ہے تاکہ آپ لوگوں کو عذاب الٰہی سے ڈرائیں
9 Tafsir Jalalayn
(یعنی اس نے) تمہارے دل پر (القا) کیا ہے تاکہ (لوگوں کو) نصیحت کرتے رہو
10 Tafsir as-Saadi
﴿ عَلَىٰ قَلْبِكَ ﴾ ” آپ کے دل پر۔“ یعنی اے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! جبریل اسے لے کر آپ کے دل پر نازل ہوا ﴿ لِتَكُونَ مِنَ الْمُنذِرِينَ ﴾ تاکہ آپ اس کے ذریعے سے لوگوں کو رشدو ہدایت کی راہ دکھائیں اور ان کو گمراہی کا راستہ اختیار کرنے سے ڈرائیں۔
11 Mufti Taqi Usmani
. ( aey payghumber ! ) tumharay qalb per utra hai takay tum unn ( payghumberon ) mein shamil hojao jo logon ko khabrdar kertay hain ,