(اے حبیبِ مکرّم!) شاید آپ (اس غم میں) اپنی جانِ (عزیز) ہی دے بیٹھیں گے کہ وہ ایمان نہیں لاتے،
English Sahih:
Perhaps, [O Muhammad], you would kill yourself with grief that they will not be believers.
1 Abul A'ala Maududi
اے محمدؐ، شاید تم اس غم میں اپنی جان کھو دو گے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے
2 Ahmed Raza Khan
کہیں تم اپنی جان پر کھیل جاؤ گے ان کے غم میں کہ وہ ایمان نہیں لائے
3 Ahmed Ali
شاید تو اپنی جان ہلاک کرنے والا ہے اس لیے کہ وہ ایمان نہیں لاتے
4 Ahsanul Bayan
ان کے ایمان نہ لانے پر شاید آپ تو اپنی جان کھو دیں گے (١)
٣۔١ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو انسانیت سے جو ہمدردی اور ان کی ہدایت کے لئے جو تڑپ تھی، اس میں اس کا اظہار ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
(اے پیغمبرﷺ) شاید تم اس (رنج) سے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے اپنے تئیں ہلاک کردو گے
6 Muhammad Junagarhi
ان کے ایمان نہ ﻻنے پر شاید آپ تو اپنی جان کھودیں گے
7 Muhammad Hussain Najafi
شاید آپ (اس غم میں) جان دے دیں گے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
کیا آپ اپنے نفس کو ہلاکت میں ڈال دیں گے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لارہے ہیں
9 Tafsir Jalalayn
(اے پیغمبر) (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شاید تم اس (رنج) سے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے اپنے تئیں ہلاک کردو گے
10 Tafsir as-Saadi
﴿ لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ ﴾ ” شاید کہ آپ اپنے آپ کو ہلاک کرلیں گے۔“ یعنی اپنے آپ کو ہلاکت اور مشقت میں ڈال رہے ہیں ﴿ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ ﴾ ” اس وجہ سے کہ یہ لوگ ایمان کیوں نہیں لاتے؟“ یعنی ایسانہ کیجئے اور ان پر حسرت سے اپنی جان کو ختم نہ کیجئے، کیونکہ ہدایت تو اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ آپ کی ذمہ داری تبلیغ تھی، سو آپ نے یہ ذمہ داری ادا کردی اور اس قرآن مبین کے بعد کوئی ایسا نشان باقی نہیں کہ جسے ہم نازل کریں تاکہ یہ اس پر ایمان لے آئیں۔
11 Mufti Taqi Usmani
. ( aey payghumber ! ) shayad tum iss ghum mein apni jaan halak kiye jarahey ho kay yeh log emaan ( kiyon ) nahi latay !