Skip to main content

اِنَّا نَطْمَعُ اَنْ يَّغْفِرَ لَـنَا رَبُّنَا خَطٰيٰـنَاۤ اَنْ كُنَّاۤ اَوَّلَ الْمُؤْمِنِيْنَۗ

Indeed we
إِنَّا
بیشک ہم
hope
نَطْمَعُ
ہم طمع رکھتے ہیں۔ امید رکھتے ہیں
that
أَن
کہ
will forgive
يَغْفِرَ
بخش دے گا
us
لَنَا
ہمارے لیے
our Lord
رَبُّنَا
ہمارا رب
our sins
خَطَٰيَٰنَآ
ہماری خطائیں
because
أَن
کہ
we are
كُنَّآ
ہیں ہم
(the) first
أَوَّلَ
پہلے
(of) the believers"
ٱلْمُؤْمِنِينَ
ایمان لانے والے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور ہمیں توقع ہے کہ ہمارا رب ہمارے گناہ معاف کر دے گا کیونکہ سب سے پہلے ہم ایمان لائے ہیں"

English Sahih:

Indeed, we aspire that our Lord will forgive us our sins because we were the first of the believers."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور ہمیں توقع ہے کہ ہمارا رب ہمارے گناہ معاف کر دے گا کیونکہ سب سے پہلے ہم ایمان لائے ہیں"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

ہمیں طمع ہے کہ ہمارا رب ہماری خطائیں بخش دے اس پر کہ سب سے پہلے ایمان لائے

احمد علی Ahmed Ali

ہمیں امید ہے کہ ہمارا رب ہمارے گناہوں کو معاف کر دے گا اس لیے کہ ہم سب سے پہلے ایمان لانے والے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اس بنا پر کہ ہم سب سے پہلے ایمان والے بنے ہیں (١) ہمیں امید پڑتی ہے کہ ہمارا رب ہماری سب خطائیں معاف فرما دے گا۔

٥١۔١ أوَّلُ الْمُئْومِنِیْنَ اس اعتبار سے کہا کہ فرعون کی قوم مسلمان نہیں ہوئی اور انہوں نے قبول ایمان میں سبقت کی۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

ہمیں امید ہے کہ ہمارا پروردگار ہمارے گناہ بخش دے گا۔ اس لئے کہ ہم اول ایمان لانے والوں میں ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اس بنا پر کہ ہم سب سے پہلےایمان والے بنے ہیں ہمیں امید پڑتی ہے کہ ہمارا رب ہماری سب خطائیں معاف فرما دے گا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

ہمیں امید ہے کہ وہ ہماری خطاؤں کو معاف کرے گا کیونکہ ہم سب سے پہلے ایمان لا رہے ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

ہم تو صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہمارا پروردگار ہماری خطاؤں کو معاف کردے کہ ہم سب سے پہلے ایمان لانے والے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

ہم قوی امید رکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہماری خطائیں معاف فرما دے گا، اس وجہ سے کہ (اب) ہم ہی سب سے پہلے ایمان لانے والے ہیں،