Skip to main content

قَالُوْا لَا ضَيْرَۖ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا مُنْقَلِبُوْنَۚ

They said
قَالُوا۟
انہوں نے کہا
"No
لَا
نہیں
harm
ضَيْرَۖ
کوئی پراہ۔ کوئی نقصان نہیں
Indeed we
إِنَّآ
بیشک ہم
to
إِلَىٰ
طرف
our Lord
رَبِّنَا
اپنے رب کی
(will) return
مُنقَلِبُونَ
پلٹنے والے ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

انہوں نے جواب دیا "کچھ پرواہ نہیں، ہم اپنے رب کے حضور پہنچ جائیں گے

English Sahih:

They said, "No harm. Indeed, to our Lord we will return.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

انہوں نے جواب دیا "کچھ پرواہ نہیں، ہم اپنے رب کے حضور پہنچ جائیں گے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

وہ بولے کچھ نقصان نہیں ہم اپنے رب کی طرف پلٹنے والے ہیں

احمد علی Ahmed Ali

کہا کچھ حرج نہیں بے شک ہم اپنے رب کے پاس پہنچنے والا ہوں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

انہوں نے کہا کوئی حرج نہیں (١) ہم تو اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں ہی۔

٥٠۔١ لاضیر۔ کوئی حرج نہیں یا ہمیں کوئی پرواہ نہیں۔ یعنی اب جو سزا چاہے دے لے، ایمان سے نہیں پھر سکتے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

انہوں نے کہا کہ کچھ نقصان (کی بات) نہیں ہم اپنے پروردگار کی طرف لوٹ جانے والے ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

انہوں نے کہا کوئی حرج نہیں، ہم تو اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں ہی

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

انہوں نے کہا کوئی جرم نہیں ہم اپنے پروردگار کی بارگاہ میں لوٹ جائیں گے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

ان لوگوں نے کہا کہ کوئی حرج نہیں ہم سب پلٹ کر اپنے رب کی بارگاہ میں پہنچ جائیں گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

انہوں نے کہا: (اس میں) کوئی نقصان نہیں، بیشک ہم اپنے رب کی طرف پلٹنے والے ہیں،