Skip to main content

فَاِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّىْۤ اِلَّا رَبَّ الْعٰلَمِيْنَۙ

Indeed they
فَإِنَّهُمْ
تو بیشک وہ
(are) enemies
عَدُوٌّ
دشمن ہیں
to me
لِّىٓ
میرے
except
إِلَّا
سوائے
(the) Lord
رَبَّ
رب
(of) the worlds
ٱلْعَٰلَمِينَ
العالمین کے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

میرے تو یہ سب دشمن ہیں، بجز ایک رب العالمین کے

English Sahih:

Indeed, they are enemies to me, except the Lord of the worlds,

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

میرے تو یہ سب دشمن ہیں، بجز ایک رب العالمین کے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بیشک وہ سب میرے دشمن ہیں مگر پروردگار عالم

احمد علی Ahmed Ali

سو وہ سوائے رب العالمین کے میرے دشمن ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

وہ سب میرے دشمن ہیں (١) بجز سچے اللہ تعالٰی کے جو تمام جہان کا پالنہار ہے (۲)

٧٦۔١ اس لئے کہ تم سب اللہ کو چھوڑ کر دوسروں کی عبادت کرنے والے ہو۔ بعض نے اس کا مطلب یہ بیان کیا ہے کہ جن کی تم اور تمہارے باپ دادا عبادت کرتے رہے ہیں، وہ سب معبود میرے دشمن ہیں یعنی ان سے بیزار ہوں۔
٧٧۔۲ یعنی وہ دشمن نہیں، بلکہ وہ تو دنیا و آخرت میں میرا ولی اور دوست ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

وہ میرے دشمن ہیں۔ مگر خدائے رب العالمین (میرا دوست ہے)

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

بجز سچے اللہ تعالیٰ کے جو تمام جہان کا پالنہار ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

بہرکیف یہ سب میرے دشمن ہیں سوائے رب العالمین کے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یہ سب میرے دشمن ہیں. رب العالمین کے علاوہ

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پس وہ (سب بُت) میرے دشمن ہیں سوائے تمام جہانوں کے رب کے (وہی میرا معبود ہے)،