Skip to main content

قَالَ رَبِّ بِمَاۤ اَنْعَمْتَ عَلَىَّ فَلَنْ اَكُوْنَ ظَهِيْرًا لِّلْمُجْرِمِيْنَ

He said
قَالَ
کہا
"My Lord!
رَبِّ
اے میرے رب
Because
بِمَآ
بوجہ اس کے جو
You have favored
أَنْعَمْتَ
احسان کیا تو نے
[on] me
عَلَىَّ
مجھ پر
so not
فَلَنْ
تو ہرگز نہیں
I will be
أَكُونَ
ہوں گا
a supporter
ظَهِيرًا
میں مدد گار
(of) the criminals"
لِّلْمُجْرِمِينَ
مجرموں کے لئے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

موسیٰؑ نے عہد کیا کہ "“اے میرے رب، یہ احسان جو تو نے مجھ پر کیا ہے اِس کے بعد اب میں کبھی مجرموں کا مدد گار نہ بنوں گا"

English Sahih:

He said, "My Lord, for the favor You bestowed upon me, I will never be an assistant to the criminals."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

موسیٰؑ نے عہد کیا کہ "“اے میرے رب، یہ احسان جو تو نے مجھ پر کیا ہے اِس کے بعد اب میں کبھی مجرموں کا مدد گار نہ بنوں گا"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

عرض کی اے میرے رب جیسا تو نے مجھ پر احسان کیا تو اب ہرگز میں مجرموں کا مددگار نہ ہوں گا،

احمد علی Ahmed Ali

کہا اے میرے رب! جیسا تو نے مجھ پر فضل کیا ہے پھر میں گناہگاروں کا کبھی مددگار نہیں ہوں گا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

کہنے لگے اے میرے رب! جیسے تو نے مجھ پر یہ کرم فرمایا میں بھی اب ہرگز کسی گنہگار کا مددگار نہ بنوں گا (١)

١٧۔١ یعنی جو کافر اور تیرے حکموں کا مخالف ہوگا، تو نے مجھ پر جو انعام کیا ہے، اس کے سبب میں اس کا مددگار نہیں ہوں گا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

کہنے لگے کہ اے پروردگار تو نے جو مجھ پر مہربانی فرمائی ہے میں (آئندہ) کبھی گنہگاروں کا مددگار نہ بنوں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

کہنے لگے اے میرے رب! جیسے تو نے مجھ پر یہ کرم فرمایا میں بھی اب ہرگز کسی گنہگار کا مددگار نہ بنوں گا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

(پھر) کہا اے میرے پروردگار تو نے مجھے اپنی نعمت سے نوازا ہے۔ میں کبھی مجرموں کا پشت پناہ نہیں بنوں گا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

موسٰی نے کہا کہ پروردگار تونے میری مدد کی ہے لہذا میں کبھی مجرموں کا ساتھی نہیں بنوں گا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(مزید) عرض کرنے لگے: اے میرے رب! اس سبب سے کہ تو نے مجھ پر (اپنی مغفرت کے ذریعہ) احسان فرمایا ہے اب میں ہرگز مجرموں کا مددگار نہیں بنوں گا،