اور ہم انہیں ملک میں حکومت و اقتدار بخشیں اور فرعون اور ہامان اور ان دونوں کی فوجوں کو وہ (انقلاب) دکھا دیں جس سے وہ ڈرا کرتے تھے،
English Sahih:
And establish them in the land and show Pharaoh and [his minister] Haman and their soldiers through them that which they had feared.
1 Abul A'ala Maududi
اور زمین میں ان کو اقتدار بخشیں اور ان سے فرعون و ہامان اور ان کے لشکروں کو وہی کچھ دکھلا دیں جس کا انہیں ڈر تھا
2 Ahmed Raza Khan
اور انہیں زمین میں قبضہ دیں اور فرعون اور ہامان اور ان کے لشکروں کو وہی دکھادیں جس کا انہیں ان کی طرف سے خطرہ ہے
3 Ahmed Ali
اور انہیں ملک پر قابض کریں اور فرعون ہامان اور ان کے لشکروں کو وہ چیز دکھا دیں جس کا وہ خطر کرتے تھے
4 Ahsanul Bayan
اور یہ بھی کہ ہم انہیں زمین میں قدرت و اختیار دیں (١) اور فرعون اور ہامان اور ان کے لشکروں کو وہ دکھائیں جس سے وہ ڈر رہے ہیں (٢)۔
٦۔١ یہاں زمین سے مراد ارض شام ہے جہاں وہ کنعانیوں کی زمین کے وارث بنے کیونکہ مصر سے نکلنے کے بعد بنی اسرائیل مصر واپس نہیں گئے، واللہ اعلم۔ ٦۔٢ یعنی انہیں جو اندیشہ تھا کہ ایک اسرائیلی کے ہاتھوں فرعون کی اور اس کے ملک و لشکر کی تباہی ہوگی، ان کے اس اندیشے کو ہم نے حقیقت کر دکھایا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور ملک میں ان کو قدرت دیں اور فرعون اور ہامان اور اُن کے لشکر کو وہ چیزیں دکھا دیں جس سے وہ ڈرتے تھے
6 Muhammad Junagarhi
اور یہ بھی کہ ہم انہیں زمین میں قدرت واختیار دیں اور فرعون اور ہامان اور ان کے لشکروں کو وه دکھائیں جس سے وه ڈر رہے ہیں
7 Muhammad Hussain Najafi
اور انہیں زمین میں اقتدار عطا کریں اور فرعون، ہامان اور ان کی فوجوں کو ان (کمزوروں) کی جانب سے وہ کچھ دکھلائیں جس سے وہ ڈرتے تھے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور انہی کو روئے زمین کا اقتدار دیں اور فرعون وہامان اور ان کے لشکروں کو ان ہی کمزوروں کے ہاتھوں سے وہ منظر دکھلائیں جس سے یہ ڈر رہے ہیں
9 Tafsir Jalalayn
اور ملک میں انکو قدرت دیں اور فرعون اور ہامان اور ان کے لشکر کو وہ چیز دکھا دیں جس سے وہ ڈرتے تھے
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَنُمَكِّنَ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ﴾ ” اور ملک میں ان کو قدرت دیں۔“ ان تمام امور کا اللہ تعالیٰ نے ارادہ فرمالیا ان پر اس کی مشیت جاری ہوگئی۔ ﴿ وَ﴾ ” اور“ ہم اسی طرح چاہتے تھے کہ ﴿نُرِيَ فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَجُنُودَهُمَا﴾ ” فرعون، (اس کے وزیر) ہامان اور ان کے لشکروں کو (جن کی مدد سے وہ ظلم اور بغاوت اور سرکشی کرتے تھے)‘‘ ﴿مِنْهُم﴾ یعنی اس کمزور گروہ کی طرف سے۔ ﴿مَّا كَانُوا يَحْذَرُونَ﴾ ” وہ چیز جس سے وہ ڈرتے تھے۔“ یعنی ان کو ان کے گھروں سے نکال دینا۔ اس لئے وہ ان کا قلع قمع کرنے، ان کی شوکت کو توڑنے اور ان کے بیٹوں کو قتل کرنے میں کوشاں تھے کیونکہ ان کے بیٹے ان کی طاقت اور شوکت کا سبب تھے۔ ان تمام امور کا اللہ تعالیٰ نے ارادہ فرمایا اور جب اللہ تعالیٰ کسی امر کا ارادہ کرلیتا ہے تو اس کے اسباب کو آسان اور اس کی راہ کو ہموار کردیتا ہے۔ یہ معاملہ بھی کچھ ایسا ہی تھا اس لئے اللہ تعالیٰ نے ایسے اسباب جاری فرمائے جس کو اس کے اولیاء جانتے تھے نہ اعداء۔۔۔ جو اس مطلوب و مقصود تک رسائی کا ذریعہ بن گئے۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur unhen zameen mein iqtidar ata kren , aur firon , hamaan aur unn kay lashkaron ko wohi kuch dikha den jiss say bachao ki woh tadbeeren ker rahey thay .